اس سے بدعت رواج پکڑتی ہے ہمیں بدعتیوں کی اچھائیاں گننے کا حکم نہیں دیا گیا۔ یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔ پھر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ہمیں ان کی نیکیوں کی خبر کس نے دی ہے۔ اور ہمیں کیا علم کہ یہ اللہ کے ہاں بھی نیکیاں ہیں؟ ہمیں یہ حکم نہیں دیا گیا کہ ان کی اچھائیوں کو تلاش کریں۔ بلکہ ہمیں تو صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم غلطیوں پر متنبہ ہوں تاکہ لوگ اس سے بچ سکیں۔ اور جو شخص غلطی پر ہے جب اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کریں تو وہ توبہ کرلے۔ جبکہ ان کی اچھائیوں اور خصوصیات کا تذکرہ کرنے سے لوگوں کے ہاں بدعت کا معاملہ ہلکا ہوجائے گا۔ ***** وَمُبَایَنَتُہُمْ (۱) وَتَرْکُ الْجِدَالِ، وَالْخُصُوْمَاتِ فِی الدِّیْنِ (۲) وَتَرْکُ النَّظرِ فِیْ کُتُبِ الْمُبْتَدِعَۃِ وَالْإِصْغَائِ إِلَی کَلَامِہِمْ۔ (۳) ترجمہ…: ان سے الگ رہنا، ان سے دین کے معاملہ میں بحث اور جھگڑے ترک کرنا، اہل بدعت کی کتابوں کا مطالعہ اور ان کی گفتگو کی طرف میلان کو ترک کردینا بھی سنت ہے۔ تشریح…: (۱) یعنی لوگوں کو ان سے بچانے کے لیے ان سے علیحدگی اختیار کرنی چاہیے اور ان سے دوستی اور ان کی مجالس میں بیٹھنے سے باز رہنا چاہیے۔ تاکہ وہ لوگوں میں رسوا ہوجائیں اور معاشرے میں کمزور ہوکر رہ جائیں۔ جیسا کہ قُرون مفضلہ کے دور میں اہل بدعت بے حیثیت تھے۔ ان کی کوئی قدر و قیمت نہ تھی اور انہیں درخور اعتناء نہ سمجھا جاتا تھا۔ وہ تو قرون [1] مفضلہ کے بعد ظاہر ہوئے ہیں۔ (۲)… اسی طرح دین کے بارے میں جھگڑوں کو ترک کردینا بھی سنت ہے۔ الحمد للہ دین واضح ہے۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وضاحت فرما دی ہے۔ سو ہم پر اس کو بجالانا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے۔ ہم عبادات اور امور دین میں جھگڑا نہیں کرتے۔ اور |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |