Maktaba Wahhabi

288 - 440
دھمکانے والے یاجوج و ماجوج تھے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿قَالُوْا یٰذَاالْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَہَلْ نَجْعَلُ لَکَ خَرْجًا عَلٰٓی اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَہُمْ سَدًّا، قَالَ مَا مَکَّنِّیْ فِیْہِ رَبِّیْ خَیْرٌ﴾ (الکہف:۹۴تا۹۵) ’’انھوں نے کہا: اے ذوالقرنین! بے شک یاجوج اور ماجوج اس سرزمین میں فساد کرنے والے ہیں، تو کیا ہم تیرے لیے کچھ آمدنی طے کر دیں، اس (شرط) پر کہ توہمارے درمیان اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادے۔ اس نے کہا: جن چیزوں میں میرے رب نے مجھے اقتدار بخشا ہے وہ بہتر ہیں۔‘‘ یعنی حضرت ذوالقرنین نے ان سے اجرت لینے سے انکار کردیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنا کچھ دے رکھا ہے جو میرے لیے کافی ہے۔ پھر آپ نے ان سے کہا مطلوبہ سامان لادو۔ پھر اس نے دونوں بڑے پہاڑوں کے درمیان ایک اتنی بڑی اور مضبوط دیوار کھڑی کردی کہ کوئی اسے توڑ سکتا تھا اور نہ ہی پھلانگ سکتا تھا۔ یہ دیوار انسانیت پر اللہ تعالیٰ کے انعامات میں سے ایک انعام کی صورت اختیار کرگئی۔ اسی لیے ذوالقرنین نے فرمایا: یہ میرے رب کی رحمت ہے۔ لیکن آخری زمانے میں یاجوج و ماجوج اس دیوار کو توڑنے کے لیے کمرہمت باندھیں گے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿فَمَا اسْطَاعُوْٓا اَنْ یَّظْہَرُوْہُ وَ مَااسْتَطَاعُوْالَہٗ نَقْبًا، قَالَ ہٰذَا رَحْمَۃٌ مِّنْ رَّبِّیْ فَاِذَا جَآئَ وَعْدُ رَبِّیْ جَعَلَہٗ دَکَّآئَ وَ کَانَ وَعْدُ رَبِّیْ حَقًّا، وَ تَرَکْنَا بَعْضَہُمْ یَوْمَئِذٍ یَّمُوْجُ فِیْ بَعْضٍ﴾ (الکہف:۹۷تا۹۹) ’’پھر نہ ان میں یہ طاقت رہی کہ اس پر چڑھ جائیں اور نہ وہ اس میں کوئی سوراخ کر سکے۔ کہا: یہ میرے رب کی طرف سے ایک رحمت ہے۔ پھر جب میرے رب کا وعدہ آجائے گا تو وہ اسے زمین کے برابر کر دے گا۔ اور میرے رب کا
Flag Counter