صانع کا وجود دوپہر کے سورج اور چودھویں رات کے چاند کی طرح بہ خوبی ثابت ہوتا ہے۔ کسی نے یہی سوال ابو نواس شاعر سے کیا تو اس نے جواب میں یہ اشعار پڑھے:تأمل في نبات الأرض وانظرإلی آثار ما صنع الملیکعیون من لجین شاخصاتبأحداق ھي الذھب السبیکعلی قضب الزبرجد شاھداتبأن اللّٰہ لیس لہ شریک[1][زمین کے پودوں میں غور کرو اور بڑے بادشاہ کی کاریگری کے نشانات دیکھو کہ ہری ہری ٹہنیوں پر چاندی جیسی آنکھیں سنہرے حلقوں میں ٹکٹکی لگائے ہوئے اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے]کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابو نواس کے مرنے کے بعد خواب میں دیکھا اور پوچھا: اللہ نے تمھارے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ اس نے کہا: ان اشعار کے سبب مجھ کو بخش دیا گیا۔ ’’التوحید رأس الطاعات‘‘ (توحید تمام نیکیوں کی بنیاد ہے) کے یہی معنی ہیں۔ اللہ پاک کو بندوں کی کوئی چیز اپنی توحیدِ الوہیت وربوبیت سے زیادہ محبوب و مطلوب نہیں ہے۔ابن المعتز شاعر نے کیا خوب کہا ہے:فواعجبا کیف یعصی الإلہأم کیف یجحدہ الجاحد[ہائے تعجب کیسے لوگ اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں اورکیسے منکرین اس کا انکار کرتے ہیں]وللّٰه في کل تحریکۃوتسکینۃ أبدا شاھد[جبکہ ہر حرکت وسکون میں اللہ کی ہستی پر کوئی نہ کوئی دلیل موجود ہے]