Maktaba Wahhabi

توحید اسماء و صفات

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ

ناشر: مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام

مترجم: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی

ہیں،خواہ دلالتِ مطابقت ہو یا تضمن یا التزام… اسی طرح وہ تمام صفات جو اللہ تعالیٰ کے مختلف افعال سے ثابت ہوتی ہیں۔مثلاً:استواء علی العرش ،آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرمانا، اور قیامت کے دن بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے کیلئے آنا،وغیرہ۔ واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ کے افعال کی انواع کا احاطہ ممکن نہیں ہے،ان افعال کے افراد کے احاطے کی تو بات ہی کیا؟ [وَيَفْعَلُ اللہُ مَا يَشَاۗءُ۝۲۷ۧ ][1] ترجمہ:اللہ جوچاہے کرگزرے۔ اللہ تعالیٰ کی صفات میں ’’الوجہ‘‘ (چہرہ)’’ العینان‘‘(دوآنکھیں)’’الید ین‘‘ (دوہاتھ) بھی مذکور ہیں،اسی طرح کلام فرمانا،مشیئت فرمانا،اور ارادہ فرمانا (بھی اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں) ارادہ خواہ شرعیہ ہو یا کونیہ ،ارادہ کونیہ بمعنی مشیئت ہے اور ارادہ شرعیہ بمعنی محبت ہے۔ اسی طرح رضا ،محبت ،غضب اور کراہت وغیرہ بھی اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں (چونکہ یہ تمام صفات کتاب وسنت میں اللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہیں ،لہذا انہیں بلا کسی تاویل اللہ تعالیٰ کیلئے ثابت کرنا واجب ہے ) (۲) نفی کی مثالیں کتاب وسنت میں اللہ تعالیٰ سے جن صفات کی نفی ثابت ہے ان میں موت،نیند، اونگھ، عجز، تھکاوٹ، ظلم،بندوں کے اعمال سے غفلت، کسی کا اس کے مثل ہونا یا کسی کا اس کے برابر ہونا
x
صفحہعنوان
15تقریظ
17مقدمہ از مترجم
27مقدمہ از مؤلف
30الفصل الاول:اللہ تعالیٰ کے اسماء(ناموں) کے سلسلہ میں قواعد
30پہلاقاعدہ:اللہ تعالیٰ کے تمام نام ’’حسنیٰ ‘‘یعنی اچھے اور پیارے ہیں
34د و سرا قا عد ہ :اللہ تعالیٰ کے اسماء ،اعلام واوصاف ہیں
39تیسرا قاعدہ :اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں جو صفات اور معانی ہیں وہ یا تو متعدی ہوں گے یالازم
41چوتھا قاعدہ :اللہ تعالیٰ کے اسماء اس کی ذات وصفات پرمطابقۃًوتضمناًوالتزاماً دلالت کرتے ہیں
45پانچواں قاعدہ :اللہ تعالیٰ کے تمام اسماء توقیفی ہیں اور ان میں عقل کی کوئی گنجائش نہیں ہے…
47چھٹا قاعدہ:اللہ تعالیٰ کے نام کسی مخصوص ومعین تعداد میں محصور نہیں ہیں
49قرآن مجید میں سے :
52احادیثِ رسول سے
53ساتواں قاعد ہ :اللہ تعالیٰ کے ناموں میں الحاد
56اللہ تعالیٰ کی صفات پر ایمان لانے کے قواعد
56پہلا قاعدہ : اللہ تعالیٰ کی صفات ،صفاتِ کاملہ ہیں،ان میں کسی قسم کا کوئی نقص نہیں ہے
65دوسرا قاعدہ
68تیسرا قاعدہ صفاتِ باری تعالیٰ کی دو قسمیں ہیں:ثبوتیہ اور سلبیہ
73چوتھا قاعدہ صفاتِ ثبوتیہ ،صفاتِ مدح وکمال ہیں
75پانچواں قاعدہ اللہ تعالیٰ کی صفاتِ ثبوتیہ کی دوقسمیں ہیں:
76چھٹا قاعدہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے اثبات کے سلسلہ میں دو انتہائی خطرناک اعتقادی گناہوں سے بچنا ضروری ہے ۔(۱) تمثیل (۲) تکییف
81ساتواں قاعدہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات توقیفی ہیں،جن کے اثبات میں عقل کو کوئی دخل حاصل نہیں
84قواعد فی اد لۃ الأسماء والصفات
84پہلا قاعدہ وہ ادلہ جن سے اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات ثابت ہوتے ہیں ،صرف دوہیں۔ (۱)کتاب اللہ (۲) سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بغیر (کسی اور دلیل سے) اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات ثابت نہیں ہوسکتے ۔
84(۱) اثبات کی مثالیں :
85(۲) نفی کی مثالیں
90دوسرا قاعدہ قرآن وسنت کے نصوص کے سلسلہ میں ایک ضروری اور اہم قاعدہ یہ ہے کہ انہیں ان کے ظاہر پر محمول کیا جائے اور کسی قسم کی تحریف کا ارتکاب نہ کیاجائے
92تیسر ا قاعدہ نصوصِ صفات کے ظاہر کی دوحیثیتیں ہیں ،ایک حیثیت ہمیں معلوم ہے ،جبکہ دوسری حیثیت مجہول ہے ۔
97چوتھا قاعدہ :
119۴اہل تأویل کے چند شبہات اور ان کا ازالہ
176خاتمہ
189ایک انتہائی اہم سوال اور اس کا جواب
201اللہ تعالیٰ کی صفتِ معیت
Flag Counter