قصوروں کو معاف کرتا ہے، جو اپنی عظمت و کبریائی سے سب کو بزرگی و عزت دیتا ہے۔ الله ہی ہے، جس کے حکم سے موسموں کا تغیر و مہر و ماہ کا طلوع و غروب، شمس و قمر کا کسوف و خسوف ہوتا ہے۔ الله ہی ہے، جس کے حکم سے لرزنے والی زمین اب رہائشِ انسان کے قابل بنی ہوئی ہے۔ الله ہی ہے، جس نے بحرِ مواج کی موجوں کی حدبندی کر دی ہے جو کنارہ سے ایک انچ آگے نہیں بڑھ سکتی۔ الله ہی ہے، جس نے پہاڑوں کے شکم اپنے مخزن بنائے، جس نے پہاڑوں کی نکیلی چوٹیوں کو پانیوں کا ذخیرہ ٹھہرایا ہے۔ الله ہی ہے، جو دردمندوں کی دوا ہے، جو بے ٹھکانوں کی پناہ ہے، جو نراسوں کی آس ہے۔ الله ہی ہے، جو سوتے جاگتے ہر وقت ہمارے پاس ہے۔ الله ہی ہے، جو ہمارے کانوں کی شنوائی، ہماری آنکھوں کی بینائی، اور قلوب کو روشنائی دیتا ہے۔ الله ہی ہے، جس کا عرفان عقل اپنے شواہد سے، فطرت اپنے معالم سے،روح اپنے مدارج سے، قلب اپنے حقائق سے اور ایمان اپنی تصدیق سے حاصل کرتا ہے۔ الله ہی ہے، جس کے حکم سے فنا ملتی ہے اور جس کے فضل سے بقا ملتی ہے۔ الله ہی ہے، جس کا انصاف رحم کے پردہ میں نور بخش ہے۔ الله ہی ہے، جس نے اپنی ذاتِ پاک پر رحمت کو لکھ رکھا ہے۔ الله ہی ہے، جس نے ہمارے آقا و مولیٰ سیّدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ بنایا ہے۔ ﴿فَلِلّٰہُ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَo وَ لَہُ |
Book Name | اسماء اللہ الحسنٰی قواعد معارف اور ایمانی ثمرات |
Writer | پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی |
Publisher | مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد آزاد کشمیر |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 146 |
Introduction |