Maktaba Wahhabi

2 - 146
سوم: اِلٰہ لاہ سے مشتق ہے، جس کے معنی بلند شان ہیں ۔ الله وہ ہے، جو الوازماتِ مادہ سے برتر و اعلی ہے۔ الله وہ ہے، جو زمان و مکان کے احاطہ سے ارفع و بلند ہے۔ الله وہ ہے، جو ذوی العقول کے وہم و گمان و فہم و ادراک سے بالاتر ہے۔ چہارم: لَاہ یلیہَ لیہا و لاہا[1] سے مشتق ہے۔ جس کے معنی احتجاب ہیں ، یعنی: الله وہ ہے، جس کی ذات عقول سے محجوب ہے۔ الله وہ ہے، جس کے نور کا انکشاف ارواحِ نوریہ کے لیے ستر کبریٰ ہے۔ الله وہ ہے، جس کا کمال ہی ناقصین کے لیے حجاب ہے۔ پنجم: اَلَہَ الْفَصِیْل سے بنا ہے۔ یعنی بچہ کا اپنی ماں کی طرف احتجاج مند ہونا، یعنی: الله وہ ہے، کہ سب اس کے محتاج ہیں ۔ الله وہ ہے، کہ آفات و مصائب میں اسی کی جانب بازگشت کی جاتی ہے۔ الله وہ ہے، کہ تضرع و الحاح ہی کے ذریعہ سے ہماری رسائی اس کی آستان تک ہو سکتی ہے۔ ششم: اَلِہَ اَلْہً (سمع) سے بنا ہے۔ محاورہ ہے۔ اَلْہَ عَلٰی فُلَانٍ کسی چیز سے گھبرا کر کسی کی پناہ لینا۔ اَلْہَ اِلَہْ اس کی پناہ ڈھونڈھی، یعنی: الله وہ ہے، جو خوف و ہراس کے وقت بندوں کی پناہ ہے۔ الله وہ ہے، جو تمام عالم کی تکیہ گاہ ہے۔ الله وہ ہے، جس کی حفاظت میں تمام مخلوق اپنے اپنے اعداء کی دستبرد سے محفوظ ہے۔ الله ہی ہے، جو اپنی رحمت سے سب کو پالتا ہے، جو اپنے رحم سے بندوں کو پیار کرتا ہے، جو اپنے فضل سے خاص بندوں کو بڑھاتا ہے، جو اپنی لطف و عطوفت سے سب کے
Flag Counter