Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 2

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

مترجم: حافظ سیف اللہ لغاری

ساتھ ساتھ لباس و قامت میں حسن امتزاج اور بولنے میں فصاحت و بلاغت نمایاں تھی۔ مؤرخین سیدنا صہیب رومی رضی اللہ عنہ کا حلیہ بیان کرنے میں متفق ہیں۔ آپ کی رنگت شدید سرخی مائل، قد نہ زیادہ لمبا اور نہ چھوٹا بلکہ درمیانہ تھا، سر کے بال گھنے اور خوبصورت کہ نظر خود بخود ان کی طرف اٹھتی تھی۔ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ مکہ میں رہ رہے تھے۔ زندگی کی ہر خوشی اور غمی میں مکہ والوں کے ساتھ شریک تھے۔ دن گزرتے رہے۔ موسم حج آتا تو بیت اللہ کے عقیدت مند حج کی غرض سے دنیا کے کونے کونے سے کھچے چلے آتے۔ پورے مکہ میں چہل پہل ہوتی، زائرین اور حاجیوں کے قافلوں سے وادیاں اور میدان کھچا کھچ بھر جاتے۔ جانور ذبح ہوتے، نیکی عام ہوتی، قریش کچھ عرصہ کے لیے خوشحال ہو جاتے۔ کعبہ کے ارد گرد بڑے بڑے لوگ ملاقاتیں کرتے، لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونج اٹھتیں۔ شعر و شاعری اور فصاحت و بلاغت کے محفلیں سجتی۔ بہادر شاہسواروں اور قبائل کے مناقب بیان کرنے میں خطیب اور شاعر حضرات ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنے زبان و بیان کا مظاہرہ کرتے۔ ایک دن یوں ہوا کہ جب صہیب دن ڈھلے شکار سے واپس ہوئے تو انھوں نے کچھ غیر معمولی شور شرابا اور آوازیں سنیں جو کبھی پست اور کبھی بلند ہوتیں۔ ’’مکہ میں کیا حادثہ پیش آیا ہے؟ ‘‘ انھوں نے اپنے دل میں سوچا۔ ’’کیا موسم حج کی چہل پہل ہے؟ نہیں، ابھی تو کافی عرصہ پڑا ہے۔‘‘ ’’تو کیا کعبہ پر کسی نے حملہ کر دیا ہے اور لوگ اس کا دفاع کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ ‘‘ یہ بھی انھوں نے نا ممکن سمجھا۔
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
17پہلی آیت
18نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
19سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
19کنیت
19والد کا نام
19والدہ
20بھائی
20حالاتِ زندگی
41اسباب نزول
45ضمیمہ
52دوسری آیت
53نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
54صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ
68اس کے بعد کیا ہوا؟
69اسباب نزول
72ضمیمہ
79تیسری آیت
80نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
81عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ
97اسباب نزول
101ضمیمہ
108چوتھی آیت
109آیت کے نزو ل کے متعلق علماء کے اقوال
110حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ
121اسباب نزول
123ضمیمہ
130پانچویں آیت
131نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
132سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ
146نزول آیات کے اسباب
149ضمیمہ
155چھٹی آیت
156نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
158خباب بن الارت رضی اللہ عنہ
174تتمہ
188ساتویں آیت
189نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
190عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ
202نزولِ آیات کے اسباب
204ضمیمہ
207آٹھویں آیت
208آیت کی شانِ نزول
209ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ
217آیت کا سبب نزول
219اسباق و فوائد
226نویں آیت
227آیت کی شانِ نزول
228عبداللہ بن امیہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ
237اسباب نزولِ آیات
243ذیلی فائدے
248دسویں آیت
249نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
250معقل بن یسار رضی اللہ عنہ
263نزول آیات کے اسباب
266ضمیمہ
Flag Counter