Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 2

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

مترجم: حافظ سیف اللہ لغاری

بھائی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بھائی کا نام عتبہ بن مسعود تھا۔ انھوں نے بھی قبول اسلام میں سبقت حاصل کی اور اپنے بھائی کے ساتھ پہلے ہجرت حبشہ کی اور پھر مدینہ منورہ تشریف لائے۔ غزوۂ احد اور اس کے بعد کے غزوات میں شریک ہوئے۔ اور جب فوت ہوئے تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے بھائی کی وفات پر رونے لگے۔ جب آپ سے پوچھا گیا کہ آپ بھی رو رہے ہیں؟ تو انھوں نے جواباً عرض کیا: جی ہاں! وہ نسب میں میرے بھائی تھے اور میری معیت میں ہمیشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔ مجھے تمام لوگوں سے بڑھ کر ان سے محبت تھی۔ میں ایسے شخص کی وفات پر کیوں نہ روؤں! حالاتِ زندگی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی نو عمری ہی میں ذمہ داریوں کو سنبھالا۔ آپ تھوڑی سی اجرت کے عوض میں عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتے تھے۔ یہی عمل آپ کی خوش بختی کا باعث بنا اور بہت سے لوگوں سے پہلے آپ کا دل نور اسلام کے لیے کشادہ ہو گیا۔ واقعہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ایک دفعہ جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے رفیق خاص سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اس چراگاہ کے پاس سے گزرے جہاں ابن مسعود بکریاں چرایا کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن مسعود سے دریافت کیا: ((یَا غُلَامُ ھَلْ عِنْدَکَ مِنْ لَّبَنٍ تَسْقِینَا؟))
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
17پہلی آیت
18نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
19سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
19کنیت
19والد کا نام
19والدہ
20بھائی
20حالاتِ زندگی
41اسباب نزول
45ضمیمہ
52دوسری آیت
53نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
54صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ
68اس کے بعد کیا ہوا؟
69اسباب نزول
72ضمیمہ
79تیسری آیت
80نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
81عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ
97اسباب نزول
101ضمیمہ
108چوتھی آیت
109آیت کے نزو ل کے متعلق علماء کے اقوال
110حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ
121اسباب نزول
123ضمیمہ
130پانچویں آیت
131نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
132سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ
146نزول آیات کے اسباب
149ضمیمہ
155چھٹی آیت
156نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
158خباب بن الارت رضی اللہ عنہ
174تتمہ
188ساتویں آیت
189نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
190عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ
202نزولِ آیات کے اسباب
204ضمیمہ
207آٹھویں آیت
208آیت کی شانِ نزول
209ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ
217آیت کا سبب نزول
219اسباق و فوائد
226نویں آیت
227آیت کی شانِ نزول
228عبداللہ بن امیہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ
237اسباب نزولِ آیات
243ذیلی فائدے
248دسویں آیت
249نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
250معقل بن یسار رضی اللہ عنہ
263نزول آیات کے اسباب
266ضمیمہ
Flag Counter