Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 2

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

مترجم: حافظ سیف اللہ لغاری

’’بچے ! کیا ہمیں کچھ دودھ پلا سکتے ہو؟‘‘ سیدنا ابن مسعود نے جواب دیا: یہ بکریاں میرے پاس امانت ہیں۔ میں آپ لوگوں کو دودھ نہیں پلا سکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تمھارے پاس ایسی بکری ہے جس سے بکرے نے ابھی تک جفتی نہ کی ہو؟ ‘‘ عرض کیا: جی ہاں! اور پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ بکری لے آئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کو اپنے قابو میں لیا اور اپنے مبارک ہاتھ اس کے تھنوں پر پھیرے اور دعا بھی کی۔ تھن دودھ سے بھر آئے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن نما پتھر لائے۔ آپ نے اس میں دودھ دوہا۔ ابن مسعود فرماتے ہیں: میں نے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وہ دودھ پیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھن کو حکم دیا: ’’سکڑ جا۔‘‘ تو وہ پہلی حالت میں آ گیا، فرماتے ہیں: اس واقعے کے بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی: آپ مجھے بھی ایسا کلام سکھائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تم سمجھدار بچے ہو۔‘‘ چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ستر (70) سورتیں سیکھیں۔ وہ سورتیں مجھے ایسی یاد ہوئیں کہ کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ [1] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دار ارقم میں پناہ لینے سے قبل دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے۔ وہ خود فرماتے ہیں: میں چھٹے نمبر پر مسلمان ہوا۔ ہم چھے کے علاوہ اس وقت اس زمین پر کوئی اور مسلمان نہیں تھا۔ [2] ابن الجزری کہتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پہلے مسلمان ہوئے۔ [3]
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
17پہلی آیت
18نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
19سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
19کنیت
19والد کا نام
19والدہ
20بھائی
20حالاتِ زندگی
41اسباب نزول
45ضمیمہ
52دوسری آیت
53نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
54صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ
68اس کے بعد کیا ہوا؟
69اسباب نزول
72ضمیمہ
79تیسری آیت
80نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
81عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ
97اسباب نزول
101ضمیمہ
108چوتھی آیت
109آیت کے نزو ل کے متعلق علماء کے اقوال
110حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ
121اسباب نزول
123ضمیمہ
130پانچویں آیت
131نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
132سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ
146نزول آیات کے اسباب
149ضمیمہ
155چھٹی آیت
156نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
158خباب بن الارت رضی اللہ عنہ
174تتمہ
188ساتویں آیت
189نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
190عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ
202نزولِ آیات کے اسباب
204ضمیمہ
207آٹھویں آیت
208آیت کی شانِ نزول
209ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ
217آیت کا سبب نزول
219اسباق و فوائد
226نویں آیت
227آیت کی شانِ نزول
228عبداللہ بن امیہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ
237اسباب نزولِ آیات
243ذیلی فائدے
248دسویں آیت
249نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
250معقل بن یسار رضی اللہ عنہ
263نزول آیات کے اسباب
266ضمیمہ
Flag Counter