Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 2

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

مترجم: حافظ سیف اللہ لغاری

164
کونے میں چھپ گئے، فاطمہ رضی اللہ عنہا نے وہ صحیفہ اپنی ران کے نیچے چھپالیا۔ حضرت عمر نے خباب رضی اللہ عنہ کی قرأت سن لی تھی، عمر نے آتے ہی پوچھا: ’’یہ میں نے کس چیز کی آواز سنی تھی؟‘‘ دونوں میاں بیوی نے عرض کی: ’’نہیں تو، یہاں تو کسی چیز کی آواز نہیں تھی۔‘‘ عمر نے کہا: ’’کیوں نہیں، واللہ! مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ تم نے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کا دین اختیار کرلیا ہے اور ساتھ ہی سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو ایک طمانچہ مار دیا۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنے خاوند کو بچانے کے لیے اٹھیں تو عمر نے انھیں بھی مارا اور انھیں زخمی کردیا۔ جب انھوں نے یہ صورت حال دیکھی توان دونوں نے بے خوف ہوکر کہا: ’’جی ہاں! ہم مسلمان ہوچکے ہیں، اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاچکے ہیں، آپ جو کرسکتے ہیں کریں۔‘‘ سیدنا عمر نے اپنی بہن کا خون بہتے ہوئے دیکھا تو اپنے کیے پر نادم ہوئے اور نرم پڑگئے اور اپنی بہن سے کہا: ذرا وہ صحیفہ مجھے دینا جسے تم ابھی ابھی پڑھ رہے تھے۔ میں بھی تو دیکھوں محمد( صلی اللہ علیہ وسلم)کیا لے کے آئے ہیں۔‘‘ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ’’ہمیں ڈر ہے کہ آپ ہمیں واپس نہیں کریں گے۔‘‘ عمر نے کہا: ’’تمھیں ڈرنے کی ضرورت نہیں، مجھے اپنے معبودوں کی قسم! میں اسے پڑھنے کے بعد تمھیں واپس کردوں گا۔‘‘ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جب یہ بات سنی تو انھیں عمر کے اسلام قبول کرنے کی امید نظر آئی، انھوں نے کہا: ’’بھائی جان! آپ مشرک ہونے کی وجہ سے پلید ہیں۔ اسے وہی شخص ہاتھ لگا سکتا ہے جو پاک ہو۔‘‘
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
17پہلی آیت
18نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
19سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
19کنیت
19والد کا نام
19والدہ
20بھائی
20حالاتِ زندگی
41اسباب نزول
45ضمیمہ
52دوسری آیت
53نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
54صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ
68اس کے بعد کیا ہوا؟
69اسباب نزول
72ضمیمہ
79تیسری آیت
80نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
81عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ
97اسباب نزول
101ضمیمہ
108چوتھی آیت
109آیت کے نزو ل کے متعلق علماء کے اقوال
110حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ
121اسباب نزول
123ضمیمہ
130پانچویں آیت
131نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
132سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ
146نزول آیات کے اسباب
149ضمیمہ
155چھٹی آیت
156نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
158خباب بن الارت رضی اللہ عنہ
174تتمہ
188ساتویں آیت
189نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
190عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ
202نزولِ آیات کے اسباب
204ضمیمہ
207آٹھویں آیت
208آیت کی شانِ نزول
209ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ
217آیت کا سبب نزول
219اسباق و فوائد
226نویں آیت
227آیت کی شانِ نزول
228عبداللہ بن امیہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ
237اسباب نزولِ آیات
243ذیلی فائدے
248دسویں آیت
249نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
250معقل بن یسار رضی اللہ عنہ
263نزول آیات کے اسباب
266ضمیمہ
Flag Counter