بیعت کررہے تھے، چنانچہ ان کے دلوں میں جو (خلوص) تھا، وہ اس نے جان لیا تو اس نے ان پر طمانیت و تسکین نازل کی اور بدلے میں انھیں قریب کی فتح دی۔ اور بہت سی غنیمتیں بھی (عطا کیں) جو وہ حاصل کریں گے۔ اور اللہ نہایت غالب، خوب حکمت والا ہے۔ اور اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا ہے کہ تم انھیں حاصل کروگے، چنانچہ اس نے جلد ہی وہ تمھیں عطا کردیں اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیے تاکہ یہ مومنوں کے لیے ایک نشانی ہوجائے اور تاکہ وہ تمھیں صراط مستقیم کی ہدایت دے۔ اور (اللہ نے) دوسری غنیمتوں کا بھی (وعدہ کیا) جن پرتم قدرت نہیں رکھتے تھے (مگر) اللہ نے ان کا احاطہ کر رکھا ہے اور اللہ ہرچیز پر خوب قادر ہے۔ اور اگر وہ لوگ، جنھوں نے کفر کیا تم سے لڑتے تو یقینا وہ پیٹھوں کے بل پھر جاتے، پھر وہ کوئی دوست اورکوئی مددگار نہ پاتے۔ یہ اللہ کا طریقہ ہے جو پہلے سے چلاآرہا ہے اورآپ اللہ کے طریقے میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔ اور وہ (اللہ) ہی توہے جس نے وادیٔ مکہ میں ان (کفار) کے ہاتھ تم سے اور تمھارے ہاتھ ان سے روک دیے بعد اس کے کہ اس نے تمھیں ان پر کامیابی دی تھی اور اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے جو تم عمل کرتے ہو۔ یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے کفر کیا اور تمھیں مسجد حرام سے روکا اور قربانی کے جانوروں کو بھی اپنی قربان گاہ تک پہنچنے سے روکے رکھا اور اگر (مکہ میں کچھ) مومن مرد اور مومن عورتیں نہ ہوتے جن(کے ایمان) کو تم نہیں جانتے، (اگر یہ خطرہ نہ ہوتا) کہ تم انھیں روند ڈالو گے، پھر بے خبری میں ان (کے قتل) کی و جہ سے تمھیں تکلیف پہنچتی(تو تمھیں لڑنے کی اجازت دے دی جاتی لیکن ایسا نہیں کیا |