Maktaba Wahhabi

163 - 241
ان کا اشارہ قرآن مجید کی اس آیت کی طرف تھا: ﴿ قَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللّٰهِ ﴾ ’’اللہ نے سن لی اس عورت کی بات جو جھگڑا کرتی ہے تم سے اپنے شوہر کے بارے میں اور شکایت کرتی ہے اللہ سے۔‘‘[1] ریاست کے سیاسی، سماجی اور معاشی استحکام کو قائم رکھنا حاکم وقت ہی کی نہیں، عوام کی بھی ذمے داری ہے۔ حاکم وقت جادۂ حق سے انحراف کرتا ہے تو امت کا حق ہے کہ وہ اسے تھامے ، سنبھالے اور پھر سے سیدھے راستے پر گامزن کر دے۔ امت احتساب کا حق ادا نہیں کرتی تو اس کا وبال پوری قوم پر پڑے گا اور تمام افراد امت کو اس کوتاہی کے خطرناک نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
Flag Counter