Maktaba Wahhabi

142 - 241
وہ یہ تمام اشیا لے آئیں۔ آپ نے ہانڈی اٹھائی اور فرمایا: ’’چلو۔‘‘وہ آپ کے پیچھے پیچھے چلتی گئیں۔ خیمے کے قریب پہنچے تو اہلیہ سے کہا: ’’اس عورت کے پاس جاؤ۔‘‘ خود بدو کے پاس جابیٹھے۔ اس سے فرمایا: ’’آگ جلاؤ۔‘‘ اس نے آگ جلادی۔ آپ نے ہانڈی آگ پر چڑھائی اور اس میں اناج ڈال کر پکانے لگے۔ اتنے میں خانہ بدوش کی بیوی نے بچہ جنا۔ خیمے میں سے حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی آواز آئی: ’’امیرالمومنین! اپنے ساتھی کو بیٹے کی خوشخبری دیجیے۔‘‘ بدو نے ’’امیرالمومنین‘‘ کالفظ سنا تو گھبرایا۔ ذرا مؤدب ہوا اور قدرے ہٹ کر بیٹھنے لگا۔ فرمایا: ’’اپنی جگہ بیٹھے رہو۔‘‘ کھانا پک کر تیار ہو چکا تھا۔ امیرالمومنین نے ہانڈی اٹھائی، اسے خیمے کے دروازے تک لے گئے اور اہلیہ سے کہا کہ زچہ کو کھانا کھلا دو۔ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے زچہ کو کھانا کھلا کر ہانڈی دروازے سے باہر دھکیل دی۔ امیرالمومنین نے ہانڈی اٹھائی اور بدو کے سامنے رکھ کر فرمایا: ’’تم بھی کھالو۔ رات بھر جاگتے رہے ہو۔‘‘ اہلیہ سے کہا کہ اب باہر آجاؤ۔ گھر چلتے ہیں۔ بدو سے فرمایا: ’’صبح ہمارے پاس آنا۔ ہم تمھاری ضروریات کا بندوبست کریں گے۔‘‘ [1] امام ابن الجوزی نے ان کی شبانہ گردی کا ایک اور واقعہ درج کیا ہے کہ ایک رات وہ مدینہ منورہ میں گشت کر رہے تھے کہ ایک گھر کے قریب سے گزرے۔ گھر کا دروازہ
Flag Counter