Maktaba Wahhabi

قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ

مؤلف: ڈاکٹر عبدالہادی فضلی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

مذکورہ اسباب اور قراء کرام کی چار گروہوں میں تقسیم سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کوئی اہم معاملہ تھا، جس نے امام ابن مجاہد رحمہ اللہ کو قراءات سبعہ کی جمع و تدوین پر مجبور کیا۔ اور آپ کا مقصود قراءات قرآنیہ کے منہج کی پابندی کرنا تھا، تاکہ وہ مَوْثُوْقٌ بِہ نقل سے نکل کر مَشْکُوْکٌ فِیْہِ نقل میں داخل نہ ہو جائیں، یا طریق نقل و روایت سے نکل کر شخصی اجتہادات کے راستے پر نہ چل پڑیں۔ اس امر کی تائید قرائے سبعہ کی علمی شہرت اور ان کی قراءات پڑھنے پر لوگوں کے اتفاق سے ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسے امام ابن مجاہد رحمہ اللہ کی علمی پختگی، اور ثقاہت کی تائید بھی حاصل ہے۔ امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام ابن مجاہد رحمہ اللہ ثقہ اور حجت ہیں۔ امام ابو عمرو دانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’امام ابن مجاہد رحمہ اللہ اپنی وسعت علمی، شاندار فہم و فراست، صدق کلام اور تدوین قواعد کے سبب اپنے فن میں، اپنے زمانے کے تمام معاصرین پر فائق تھے۔‘‘[1] علامہ ابن الجزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’آپ کا مقام بلند اور معاملہ مشہور ہوگیا، آپ دینداری، حافظہ اور خیر وبھلائی میں اپنے معاصرین پر فائق ہوگئے۔ میں شیوخ قراءات میں کسی ایسے شیخ کو نہیں جانتا جو آپ سے زیادہ تلامذہ والا ہو، اور طلباء کا جو رش آپ کے پاس ہوتا تھا، کسی دوسرے کے پاس نہ ہوتا تھا۔‘‘ [2] ابن الندیم فرماتے ہیں: ’’آپ بلا اختلاف اپنے زمانے کی یگانۂ روزگار شخصیت تھے، آپ اپنے علم وفضل، دیانتداری اور علوم قرآن و قراءات کی معرفت کے باوجود مؤدب، نرم دل، خوش طبع اور روشن دماغ تھے۔‘‘ [3]
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
12۱۔ پہلا مرحلہ:
13۲۔ دوسرا مرحلہ:
15۳۔ تیسرا مرحلہ:
16چوتھا مرحلہ:
18پانچواں مرحلہ:
22ساتواں مرحلہ:
23آٹھواں مرحلہ:
26نواں مرحلہ:
28دسواں مرحلہ:
30گیارہواں مرحلہ:
36بارہواں مرحلہ:
44تیرہواں مرحلہ:
45چودہواں مرحلہ:
50پندرہواں مرحلہ:
53سولہواں مرحلہ:
61قراءات کی اقسام:
64قراء ت متواترہ اور شاذہ کے درمیان تفریق:
65قرآن مجید اور قراء ت میں فرق:
93وجوہ اختلاف:
95اسباب اختلاف
113۱۔ روایت قراء ت:
113۲۔ مطابقت رسم:
119۳۔ موافقت عربیت:
121قراءات کی تعریف:
122تجوید کی تعریف:
Flag Counter