Maktaba Wahhabi

قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ

مؤلف: ڈاکٹر عبدالہادی فضلی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

’’اکثر مفسرین کی رائے میں سورۃ العلق سب سے پہلے نازل ہوئی ہے۔ اس کو لے کر جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئے، اور آپ علیہ السلام غار حراء میں موجود تھے، چنانچہ جبرئیل علیہ السلام نے آپ کو اس سورۃ کی ابتدائی پانچ آیات سکھلائیں۔‘‘ [1] وہ پانچ آیات مندرجہ ذیل ہیں: ﴿اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ، خَلَقَ الْاِِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ، اقْرَاْ وَرَبُّکَ الْاَکْرَمُ، الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ، عَلَّمَ الْاِِنسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ،﴾ (العلق: ۱۔۵) ’’پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا، جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا تو پڑھتا رہ ، تیرا رب بڑے کرم والا ہے، جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔‘‘ اور یہ بات واضح ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وحی الٰہی کو جبرئیل علیہ السلام سے تعلیم کی غرض سے پڑھا تھا۔ ۲۔ دوسرا مرحلہ: قراءات قرآنیہ کا دوسرا مرحلہ، تعلیم نبوی پر مشتمل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا جبرئیل علیہ السلام سے سیکھنے کے بعد مسلمانوں کو سکھلاتے ، انہیں تعلیم دیتے اور جن لوگوں کو اسلام کی دعوت دیتے ان کے سامنے اس کی قراء ت کیا کرتے تھے، تاکہ حکم الٰہی پر عمل ہوسکے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ قُرْاٰنًا فَرَقْنٰہُ لِتَقْرَاَہٗ عَلَی النَّاسِ عَلٰی مُکْثٍ وَّ نَزَّلْنٰہُ تَنْزِیْلًا﴾[2] ’’اور قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کرکے اس لیے اتارا ہے، تاکہ آپ اسے بہ مہلت لوگوں کو سنائیں، اور ہم نے خود بھی اسے بتدریج نازل فرمایا ہے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مسلمانوں کو قرآن مجید کی تعلیم دینا اور غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
12۱۔ پہلا مرحلہ:
13۲۔ دوسرا مرحلہ:
15۳۔ تیسرا مرحلہ:
16چوتھا مرحلہ:
18پانچواں مرحلہ:
22ساتواں مرحلہ:
23آٹھواں مرحلہ:
26نواں مرحلہ:
28دسواں مرحلہ:
30گیارہواں مرحلہ:
36بارہواں مرحلہ:
44تیرہواں مرحلہ:
45چودہواں مرحلہ:
50پندرہواں مرحلہ:
53سولہواں مرحلہ:
61قراءات کی اقسام:
64قراء ت متواترہ اور شاذہ کے درمیان تفریق:
65قرآن مجید اور قراء ت میں فرق:
93وجوہ اختلاف:
95اسباب اختلاف
113۱۔ روایت قراء ت:
113۲۔ مطابقت رسم:
119۳۔ موافقت عربیت:
121قراءات کی تعریف:
122تجوید کی تعریف:
Flag Counter