Maktaba Wahhabi

قراءات قرآنیہ، تعارف وتاریخ

مؤلف: ڈاکٹر عبدالہادی فضلی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

مترجم: قاری محمد مصطفیٰ راسخ

عرض مترجم علم قراءات وہ عظیم الشان علم ہے، جس کے متعدد پہلوؤں پر اہل علم نے بحث کی ہے اور اس باب میں بڑی شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ لیکن تاریخ قراءات کا ایک پہلو ایسا بھی تھا، جو ابھی تک تشنہ چلا آرہا تھا۔ اس پر اردو میں کوئی قابل ذکر بحث موجود نہیں تھی، اور اس پر کام کرنے کی أشد ضرورت تھی۔ بڑی خواہش تھی کہ اس تشنہ پہلو پر بھی چند معروضات سپرد قلم و قرطاس کی جائیں، چنانچہ اللہ کی توفیق سے راقم نے دارالمعارف، الجامع المبارک، متصل اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور کے زیر سرپرستی چار سو [۴۰۰] صفحات پر مشتمل ایک مقالہ بعنوان اُردو ’’قراءات قرآنیہ، تاریخ و تعریف‘‘ تحریر کیا ہے۔[1] امید ہے کہ علم قراءات کے طلباء کے لیے، وہ تاریخ قراءات کے باب میں ایک مفید اضافہ ثابت ہوگا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ۔ اسی دوران ڈاکٹر عبدالہادی فضلی حفظہ اللہ کی کتاب ’’القراءات القرآنیۃ، تاریخ و تعریف‘‘ سامنے آئی، جو اپنے موضوع پر بڑی شاندار، مفید اور ایک منفرد تصنیف ہے۔ مؤلف نے اس میں اپنے موضوع کو بیان کرنے کا حق ادا کر دیا ہے۔ اس سے پہلے اس جیسی کوئی کتاب نظروں سے نہیں گزری۔ مؤلف نے اس کتاب میں ایک منفرد اور تحقیقی اسلوب اختیار کرتے ہوئے، قراءات کا آغاز و ارتقاء، قراءات کی تعریف، قراءات کے مصادر، قراءات کے اختلاف اور اس کے أسباب، قراءات میں اختیار، قراءات کے معیارات اور قراءات و تجوید کی مباحث پر روشنی ڈالی ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض مترجم
12۱۔ پہلا مرحلہ:
13۲۔ دوسرا مرحلہ:
15۳۔ تیسرا مرحلہ:
16چوتھا مرحلہ:
18پانچواں مرحلہ:
22ساتواں مرحلہ:
23آٹھواں مرحلہ:
26نواں مرحلہ:
28دسواں مرحلہ:
30گیارہواں مرحلہ:
36بارہواں مرحلہ:
44تیرہواں مرحلہ:
45چودہواں مرحلہ:
50پندرہواں مرحلہ:
53سولہواں مرحلہ:
61قراءات کی اقسام:
64قراء ت متواترہ اور شاذہ کے درمیان تفریق:
65قرآن مجید اور قراء ت میں فرق:
93وجوہ اختلاف:
95اسباب اختلاف
113۱۔ روایت قراء ت:
113۲۔ مطابقت رسم:
119۳۔ موافقت عربیت:
121قراءات کی تعریف:
122تجوید کی تعریف:
Flag Counter