Maktaba Wahhabi

62 - 5274
Book كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے مسائل باب: جو انسان باوضو ہوتے ہوئے نیا وضو کرے 62
ضعیف
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَنَا لِحَدِيثِ ابْنِ يَحْيَى أَتْقَنُ عَنْ غُطَيْفٍ وَقَالَ مُحَمَّدٌ عَنْ أَبِي غُطَيْفٍ الْهُذَلِيِّ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَلَمَّا نُودِيَ بِالظُّهْرِ تَوَضَّأَ فَصَلَّى فَلَمَّا نُودِيَ بِالْعَصْرِ تَوَضَّأَ فَقُلْتُ لَهُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ تَوَضَّأَ عَلَى طُهْرٍ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا حَدِيثُ مُسَدَّدٍ وَهُوَ أَتَمُّ
ابوغطیف ہذلی کہتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کے پاس تھا کہ ظہر کی اذان دی گئی تو انہوں نے وضو کیا اور نماز پڑھی ، پھر عصر کے لیے اذان ہوئی تو انہوں نے ( دوبارہ ) وضو کیا ، میں نے انہیں کہا : ( جب آپ بے وضو نہیں ہوئے تو نیا وضو کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟ ) تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے ” جو شخص باوضو ہوتے ہوئے وضو کرے اس کیلئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ روایت جناب مسدد کی ہے ، جو ( محمد بن یحییٰ کی روایت سے ) زیادہ کامل ہے ۔
Flag Counter