Book |
كِتَابُ الطَّهَارَةِ |
کتاب: طہارت کے مسائل |
باب: استنجا میں شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ممانعت |
33 |
|
|
|
صحیح |
|
|
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيُمْنَى لِطُهُورِهِ وَطَعَامِهِ وَكَانَتْ يَدُهُ الْيُسْرَى لِخَلَائِهِ وَمَا كَانَ مِنْ أَذًى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بُزَيْعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ |
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا داہنا ہاتھ وضو اور کھانے ( جیسے کاموں ) کے لیے ( مخصوص ) تھا اور بایاں ہاتھ خلا میں استنجاء اور دیگر مکروہات وغیرہ میں استعمال کرتے تھے ۔ |
|