Maktaba Wahhabi

2 - 5274
Book كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے مسائل باب: قضائے حاجت (پیشاب، پاخانے) کے لئے لوگوں سےعلیحدہ ہونے اور دور ہونے کابیان 2
صحیح
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ الْبَرَازَ انْطَلَقَ حَتَّى لَا يَرَاهُ أَحَدٌ
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کو جب پیشاب ، پاخانے کی حاجت ہوتی تو ( آبادی سے ) دور چلے جاتے حتیٰ کہ آپ ﷺ کو کوئی نہ دیکھ سکتا ۔
فوائد ومسائل: دوسری روایت سندا ضعیف ہے ۔ تاہم پہلی حدیث صحیح ہے ، اس میں بھی یہی بات بیان کی گئی ہے۔ اس سے حسب ذیل مسائل کا اثبات ہوتا ہے : (1) دیہات میں یعنی کھلے علاقے میں قضائے حاجت کے لیے آبادی سے دور جانا ضروری ہے تاکہ کسی شخص کی نظر نہ پڑے۔ شہروں میں چونکہ باپردہ بیت الخلا بنے ہوتے ہیں ، اس لیے وہاں دور جانے کی ضرورت نہیں۔(2) نبی ﷺ کا معمول مبارک انسانی اور اسلامی فطرت کا آئینہ دار ہے جس میں شرمگاہ کو انسانی نظر سے محفوظ رکھنے کے علاوہ ماحول کی صفائی ستھرائی کے اہتمام کا بھی درس ملتا ہے اور مزید یہ کہ آبادی کے ماحول کو کسی طرح بھی آلودہ نہیں ہونا چاہیے۔(3) یہ اور اس قسم کی دیگر احادیث واضح کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عام انسانی اور بشری تقاضوں سے بالاتر نہ تھے۔(4) نیز آپ حیاو وقار کا عظیم پیکر تھے ۔(5) ان احادیث میں اصحاب کرام رضی اللہ عنہم کی بالغ نظری بھی ملاحظہ ہو کہ انہوں نے نبی ﷺ کی نشست وبرخاست تک کے ایک ایک پہلو کو کس دقت نظر اور شرعی حیثیت سے ملاحظہ کیا ، اسے اپنے اذہان میں محفوظ رکھا اور امت تک پہنچایا۔(رضی اللہ عنہم)
Flag Counter