Maktaba Wahhabi

110 - 117
Feminism is for Everybody: Passionate Politics زیرِ مطالعہ تحقیق مصنفہ کی ایک مخصوص کتاب"Feminism is for Everybody: Passionate Politics"سے متعلق ہے جس کو 2011ء میں نیو یارک کے معروف خواتین میگزین "Ms. Magazine"کی جانب سے حقوقِ نسواں پر لکھی گئی 100 بہترین کتب میں سے ایک قرار دیا گیا اور پہلے انعام سے نوازا گیا۔ [1] ہکس کی مذکورہ کتاب کو سن 2000ء میں ساؤتھ اینڈ پریس"South End Press "نے جدید طباعت سے آراستہ کیا [2] جبکہ تحریک نسواں کی ماہرین ، اس تحریک سے منسلک خواتین اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں قارئین کی جانب سے مصنفہ کی تصنیف کو بے پناہ شہرت اور پذیرائی حاصل ہوئی۔ کتاب کا مرکزی موضوعِ بحث ہکس کی مذکورہ کتاب بنیادی طور پر ان مشکلات کے بیان پر مبنی ہے جن کا سامنا تحریک برائے حقوقِ نسواں ، اس سے وابستہ خواتین ، اور خصوصاًسیاہ فام خواتین کو کرنا پڑا۔غالباً یہی وجہ ہے کہ مصنفہ نے خواتین کے ساتھ ساتھ تحریکِ نسواں میں مرد حضرات کو بھی شمولیت کی دعوت دی ہے تاکہ دنیا کو جنسی اور صنفی امتیازات سے پاک کر دیا جائے اور ایسا ممکن ہونے کی واحد صورت صرف یہی ہے کہ خواتین کے شانہ بشانہ مرد حضرات بھی اس تحریک میں نمایاں کردار ادا کریں۔ اسلوبِ تحقیق اورتقسیمِ کار فلسفیانہ اسلوب اور پیچیدہ طرزِ تحریر سے قطع نظر بیل ہکس کی یہ صفت واقعی قابلِ تعریف ہے کہ انہوں نے زیرِ مطالعہ کتاب میں اپنے خیالات و تصورات کےاظہار کو انتہائی سادہ مگر دلکش اندازِ بیان سے آراستہ کیا ہے۔ تحریری تخلیق کی زبان آسان و عام فہم، جملوں کی طوالت میں اعتدال و وقفہ نیز ہر موضوعِ بحث سے قبل اس کے پس منظر اور تاریخی ارتقاء کا طائرانہ جائزہ وہ اُمور ہیں جو دورانِ مطالعہ قاری کی دلچسپی کو برقرار رکھتے ہیں۔چونکہ کتاب متعلقہ موضوع سے جڑے متفرق مباحث پر مبنی ہے لہٰذا مصنفہ نے دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجائے اختلاطِ مضامین کے ہر بحث پر باقاعدہ ایک باب تصنیف کیا ہے جو انفرادی طور پرایک مخصوص موضوع اور اس سے منسلک مختلف جہات پر ہی مشتمل ہے ، چنانچہ جامع معلومات پر مبنی مذکورہ کتاب کو 19 ابواب میں تقسیم کیا گیا ۔مختلف ابواب ،ان کے موضوعات،طوالت اور مرکزی نقطہ بحث کی تفصیل درج ذیل ہے:
Flag Counter