Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 368

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

سال شائع: دسمبر 2014ء

کتاب و حکمت محمد رفیق چودھری فواتح السور (قرآنی سورتوں کے افتتاحی کلمات) کی تقسیم اور بعض اعجازی پہلو قرآنی سورتوں کی ابتدا میں جو الفاظ آئےہیں، اُنہیں اصطلاح میں 'فواتح السُّوَر' کہا جاتا ہے۔ اگر ان افتتاحی کلمات کی نوعیت اور حقیقت پر غور کیا جائے تو انکی دس اقسام بن جاتی ہیں جو حسب ِذیل ہیں: ۱۔ وہ سورتیں جن کا آغاز اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا سے ہوتا ہے۔ ۲۔ وہ جن کے شروع میں حروف تہجی (یا حروفِ مقطعات) وارد ہوئے ہیں۔ ۳۔ وہ جن کی ابتدا حروفِ ندا سے ہوئی ہے۔ ۴۔ وہ جو جملہ خبریہ سے شروع ہوتی ہیں۔ ۵۔ وہ جن کا آغاز قسم سے ہوا ہے۔ ۶۔ وہ جن کے شروع میں حروف شرط إذَا آیا ہے۔ ۷۔ وہ جن کی ابتدا فعل امر سے ہوئی ہے۔ ۸۔ وہ جو کسی حرفِ استفہام سے شروع ہوتی ہیں۔ ۹۔ وہ جس کا آغاز لِ (لام تعلیل یا لامِ تعجب) سے ہوا ہے۔ اب ان سب کی تفصیل بیان کی جاتی ہے: ۱۔ وہ سورتیں جن کا آغاز اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا سے ہوتا ہے جن سورتوں کی ابتدا اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور تسبیح وتنزیہ سے ہوتی ہے، ان کی تعداد چودہ(۱۴)ہے: الفاتحہ، الانعام، بنی اسرائیل، الکہف، الفرقان، سبا، فاطر، الحدید، الحشر، الصّف، الجمعہ، التغابن، الملک، الاعلیٰ
x
صفحہعنوان
4'غيرت کے نام پر قتل'اور شریعتِ اسلامیہ
23فواتح السور (قرآنی سورتوں کے افتتاحی کلمات)
31سجدہ سہو؛ اَحکام ومسائل اور مختلف صورتیں
43قیامت کے دن لوگوں کو کیا اُن کی ماؤں کے نام سے بلایا جائے گا؟
52اتّحاد کا عوامی اور شرعی مفہوم؛ ایک موازنہ
67ملّتِ اسلامیہ کے خلاف منافقین کی دسیسہ کاریاں
Flag Counter