Maktaba Wahhabi

101 - 112
التقسیط کےذریعہ اسلامی بینک اجارہ کی دیگر شرعی قباحتوں سے بھی محفو ظ رہ سکتا ہے۔ 13. اسلامی بینک اپنے تمام معاہدات میں کسی بھی طرح شرحِ سود کو ہر گز بطورِ معیار مقرر نہ کرے ۔ 14. ایک معاہدہ میں دو معاہدوں کی قباحت سے بہر صور ت بچا جائے۔ 4۔دیگر عمومی سفارشات 1. کسی بھی معاملے کو محض فروغ مل جانے سےاس کا شرعی جواز ثابت نہیں ہوتا لہذا مروجہ اسلامی بینکوں کے جواز كے لئے یہ دلیل دینا کسی طور بھی صحیح نہیں ۔ 2. سودی قرض کو ختم کرنے کے لئے اور لوگوں کی معاونت کے لئے قرضہ حسنہ کے مواقع میسر کئے جانے چاہئیں ۔ 3. مدارس ِ دینیہ میں بینکنگ اور معیشت کے معاملات کی تدریس کا اہتمام کیا جانا چاہئے ۔ 4. عوام الناس کی آگاہی کے لئے اسلامی نظام معیشت کی خصوصیات وفوائد سے متعلق ورکشاپس کرائی جائیں ۔ 5. علماےکرام سے خصوصی درخواست ہے کہ موجودہ نظام معیشت پر عرق ریزی سے تحقیق کی جائے اور اُمت کو ایک اتفاقی فتویٰ کی صورت میں زیر بحث مسئلہ کا حکم بتا یا جائے۔ 6. اسٹیٹ بینک سے مطالبہ ہے کہ ایسا نظام لایا جائے جس میں شرعی ایڈوائزر اسلامی بینک کا ملازم نہ رہے ۔ 7. اسلامی بینکاری نظام کے ساتھ ساتھ سودی نظام بینکاری کو بطور متوازی نظام کے برقرار نہیں رکھنا چاہئے ، بلکہ ہر ممکن کوشش کی جائے کہ سودی نظام کو جلد از جلد ختم کر کے اسلامی نظام معیشت کی جانب پیش قدمی جاری رہے۔ 8. اسلامی معاشی اصولوں کو رائج کرنے کی جانب پیش قدمی کرنا ضروری ہے ۔ 9. اسلامی بینکاری نظام میں تبدیلی ضروری ہے، اسے شریعت کی روح کے مطابق ہونا چاہئے ۔ 10. ملکی قوانین میں اسلامی قوانین کی غیر مشروط بالا دستی ہونی چاہئے ۔
Flag Counter