Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 356

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2012

احکام وشرائع اُمّ عبدالرب رمضان المبارک کی عبادات 1. یہ روزہ کا مہینہ ہے: ﴿ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ1﴾ [1] ’’ تم میں سے جوکوئی رمضان کا مہینہ پائے تو وہ روزے رکھے۔‘‘ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے: (( مَن صَام رمضان إیمانًا واحتسابًا غُفرله ما تقدم من ذنبه)) [2] ’’جس نے رمضان کے روزے ایمان او راحتساب کے نیت سے رکھے، اس کے گزشتہ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ ‘‘ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( کل عمل ابن آدم إلا الصیام فإنّه لي وأنا أجزي به)) [3] ’’ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے، سوائے روزہ کے۔ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔‘‘ 2. رمضان کی راتوں کا قیام اور عبادت بھی سنت سے ثابت ہے: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( من قام رمضان إیمانًا واحتسابًا غُفر له ما تقدم من ذنبه)) [4] ’’جس نے رمضان کا قیام ایمان اور ثواب کی نیت سے کیا، اس کے پہلے تمام گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔‘‘
x
صفحہعنوان
2علومِ اسلامیہ کی معیاری تعلیم؛ وقت کی اہم ضرورت
9حصولِ علم اور فضائل اُمت ِمحمدی صلی اللہ علیہ وسلم
27رمضان المبارک کی عبادات
42صحیح مسلم کی ایک حدیث میں تحریف کا علمی جائزہ
56پندرہویں صدی اور شرک و جہالت کے اندھیرے
79محمد بن عبد الوہاب اور اُن کی تحریک کے عقائد
103روزہ و زکوٰۃ کے بارے اہم فتاویٰ
110مکاتیب و مراسلات
Flag Counter