(( لو جُعل القرآن في إهاب ثم ألقي في النار ما احترق)) [1]’’اگر قرآنِ کریم کو چمڑے میں ڈال کر آگ میں ڈال دیا جائے ، تو آگ اُس کو نہیں جلائے گی۔‘‘اور اس کی تائید ایک دوسری حدیث سے بھی ہوتی ہے جس کے مطابق اللہ تعالیٰ قیامت کےدن علما سے گویا ہوں گے: (( إني لم أضع علمي فیکم لأعذّبکم))[2]’’میں نے اپنا علم تمہیں اس لیے نہیں دیاتھا کہ تمہیں عذاب دوں۔ تم چلے جاؤ، میں نے تمہیں معاف کردیا۔‘‘4. پانچ نمازیں:صرف اسی اُمت کی خصوصیت ہے۔جیساکہ ایک صحیح حدیث میں ہے کہ عشا کی نماز پہلی اُمتوں میں نہیں تھی۔5. اعضاے وضو کی چمک: یہ بھی صرف اُمتِ محمدیہ کی ہی فضیلت و خصوصیت ہے کہ قیامت کے دن وضو کے اعضا یعنی چہرہ، ہاتھ اورپاؤں چمک رہے ہوں گے۔6. تیمّم :پانی نہ ہونے یا اس کے استعمال پر قادر نہ ہونے کی صورت میں تیمم کرلینا بھی اسی اُمت کی خصوصیت ہے۔7. مسجدًا وطهورًا: یہ بھی اس اُمت کی ہی خاص فضیلت ہے کہ ساری زمین ہی اس کے لئے جائے نماز اور طہور ہے، یعنی تیمم کرسکتے ہیں۔ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :(( جُعلتْ لي الأرضُ مسجداً وطهورًا))[3]8. عمل کم اور اَجر زیادہ : پہلی اُمتوں کی نسبت اس اُمت کے لوگوں کا وقت کم ہے ۔ عصر تا