Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 356

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2012

پھرو گے اور وہ تمہیں معاف کردے گا اور اللہ معاف اور رحم کرنے والا ہے۔‘‘ 2. اسرارِ شریعت کا حصول :اسرارِ شریعت کے حصول کے لیے دوسری ضروری چیز قرآن کی اصطلاح میں احسان ہے اور بعض علما کی اصطلاح میں اسے ’مراقبہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ جب کسی انسان کے دل میں احسان کی صفت پیدا ہوجاتی ہےتو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے اس بندےکے لیے شریعت کے اسرار کوکھول دیتے ہیں اوراس کی دلیل قرآن مجید میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ یوسف علیہ السلام کے تذکرے میں فرماتے ہیں: ﴿وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗۤ اٰتَيْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًا1 وَ كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ۰۰۲۲﴾ [1] ’’اور جب وہ پختگی کی عمر کو پہنچ گئے تو ہم نے اُنہیں حکمت اور علم سے نوازا اورہم نیکی کرنے والوں کو ایسے ہی بدلہ دیتے ہیں۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے یوسف علیہ السلام کو شریعت کی حکمت عطا فرمائی ۔باطنی علم اور ظاہری علم دونوں سےنوازا اور یہ صرف انہی کی خصوصیات میں سے نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتے ہیں کہ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ یعنی یہ حکم اور علم مَیں ہر محسن کوبلکہ محسنین کو دیتاہوں ۔ ایسے ہی موسیٰ علیہ السلام کے تذکرے میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ اسْتَوٰۤى اٰتَيْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًا1 وَ كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ۰۰۱۴﴾ [2] ’’اور جب موسیٰ علیہ السلام اپنی جوا نی کو پہنچ گئے اور پورے توانا ہوگئے تو ہم نے اُنہیں حکمت و علم عطا فرمایا۔‘‘ ’احسان‘ کے معنی ہمیں قرآن پاک میں ہی مل جاتے ہیں اوریہ مجرب قاعدہ ہےکہ قرآن مجید میں کوئی مشکل یا مبہم (یعنی جس کامطلب واضح نہ ہو) لفظ استعمال ہوجائے تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ خود ہی اس کی وضاحت بھی فرما دیتے ہیں۔یہاں بھی ’احسان‘ کی تفسیر اللہ تعالیٰ اس طرح فرماتے ہیں کہ
x
صفحہعنوان
2علومِ اسلامیہ کی معیاری تعلیم؛ وقت کی اہم ضرورت
9حصولِ علم اور فضائل اُمت ِمحمدی صلی اللہ علیہ وسلم
27رمضان المبارک کی عبادات
42صحیح مسلم کی ایک حدیث میں تحریف کا علمی جائزہ
56پندرہویں صدی اور شرک و جہالت کے اندھیرے
79محمد بن عبد الوہاب اور اُن کی تحریک کے عقائد
103روزہ و زکوٰۃ کے بارے اہم فتاویٰ
110مکاتیب و مراسلات
Flag Counter