Maktaba Wahhabi

40 - 138
5. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم توقیر اور نیکی کرنا : فرمانِ باری تعالیٰ ہے : لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١. وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا (الفتح: 8، 9) ’’اور ہم نے (اے محمد) صلی اللہ علیہ وسلم تم کو حق ظاہر کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا اور خوف دلانے والا (بنا کر) بھیجا ہے۔ تاکہ (مسلمانو!) تم لوگ خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اسکو بزرگ سمجھو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو ‏۔ ‘‘ نیز فرمایا: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَيْنَ يَدَيِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١.اِنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ (الحجرات: ا) ’’مؤمنو ! (کسی بات کے جواب میں ) خدا اور اسکے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو، بے شک خدا سنتا جانتا ہے ‏۔ ‘‘ ایک اور مقام پر فرمایا: لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَيْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا (النور:63) ’’مؤمنو! پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم وتوقیر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات اور آپ کے اصحاب کا احترام وتوقیر بھی شامل ہے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم توقیر اور نصر ت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاحیات ِطیبہ میں اور وفات کے بعد آپ کی عزت ،مقام ومرتبہ اورشان کا دفاع کرنا اور آپ کے لئے جان ، مال ، اور اہل وعیال قربان کرنا،اور شاتمین رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور توہین کرنے والوں پر حدود قائم کرنا اور قدر الامکان اِن سے قتل وقتال کرنا بھی شامل ہے ۔ زیر بحث مسائل : 1۔پہلا مسئلہ : مسلمان سے اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین یا سب وشتم کا صدور ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟ جواب: مسلمان سے اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین یا سب وشتم کا صدور ہو تو ایسا شخص کافر اور مرتد ہے اور اس کا حکم قتل ہے، اس مسئلہ پر اُمت کا اجماع ہے ۔ قاضی عیاض
Flag Counter