Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 338

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جون 2010

تحقیق وتنقید محمد رفیق چودھری غیر مسلموں پر شرعی قوانین کا نفاذ ہمارے ہاں کے بعض تجدد پسند لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اسلامی ریاست کے شرعی قوانین کانفاذ مسلمانوں پر تو ہوسکتا ہے مگر غیرمسلم شہریوں پر نہیں ہوسکتا۔ لیکن یہ لوگ اس حقیقت کو فراموش کردیتے ہیں کہ شرعی قوانین دراصل اسلامی ریاست کا وہ ملکی قانون(Law of the Land) ہوتا ہے جسے وہ بلا امتیاز اپنے ہاں کے تمام باشندوں پر نافذ کرنے کا حق رکھتی ہے۔ تعجب ہے کہ یہ لوگ ایک طرف تو اس عالمگیر سیاسی اُصول کو تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا کی ہر آزاد اور خود مختار ریاست اپنا ملکی قانون (Public Law) اپنے تمام شہریوں پر نافذ کرسکتی ہے مگر دوسری طرف ان لوگوں کے تعصب اورہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ یہ لوگ اسلامی ریاست کو اُس کا یہ بنیادی حق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ وہ بھی اپنے شہریوں پراپنا ملکی قانون نافذ کرسکے۔ درحقیقت یہ ان مغرب زدہ دانشوروں کے علم و نظر کا افلاس ہے کہ وہ اسلام کو بھی دنیا کے دوسرے مذاہب کی طرح کا ایک مذہب سمجھتے ہیں ۔اسے بھی فرد کا ذاتی معاملہ(Private Matter) قرار دیتے ہیں ۔ پھر کبھی اسے ملکی سیاست اور اِجتماعی زندگی سے بے دخل کردیتے ہیں اور کبھی یوں کہتے ہیں کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کسی مذہب کو اس کے نہ ماننے والوں پرزبردستی ٹھونسا جائے؟ اہل علم جانتے ہیں کہ اسلام دوسرے مذاہب کی طرح کا ایک مذہب نہیں ہے،بلکہ وہ ایک ایسا دین ہے جو انسان کی اِنفرادی اور اجتماعی زندگی دونوں پر حاوی ہے۔ جس میں دین اور دنیا کی کوئی تفریق نہیں ، جس میں دین اور سیاست الگ الگ نہیں ۔جو ایک مکمل ضابطۂ حیات
x
صفحہعنوان
2یورپ میں حجاب ونقاب کے خلاف مہم
21حب ِمال اور قرآنی دعوت
33قرآن،آئینِ پاکستان اور قائد اعظم
42غیر مسلموں پر شرعی قوانین کا نفاذ
46وجودِ باری تعالیٰ ؛ سائنس کی نظر میں
52پیمانۂ فوز و فلاح… ترقی یا نجات؟
61[مولانا عزیز زبیدی رحمہ اﷲ ؛ حالات وخدمات]
78ڈاکٹر اسرار احمد بھی چل بسے… اِناﷲ!
Flag Counter