Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 313

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: 2007ء

دے،اس کی وہ قطعاً نافرمانی نہیں کرتے، بلکہ وہی کرتے ہیں جس کا انہیں وہ حکم دے دے۔‘‘ علماے اُمت نے صراحت سے لکھا ہے کہ عورت کے نگران اور سرپرست پر واجب ہے کہ اسے حرام اُمور کے ارتکاب سے بچائے، چاہے وہ لباس کاسلسلہ ہو یا کچھ اور۔ اگر وہ باز نہ آئے تو ولی اسے تادیبی سزا بھی دے سکتا ہے ، جیسا کہ فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے : ((کلکم راع وکلکم مسؤل عن رعیتہ)) (صحیح بخاری:۸۹۳) ’’تم میں سے ہر شخص مسؤل اور ذمہ دار ہے، اور ہر شخص سے اس کی زیرتولیت (رعیت) کے متعلق پوچھا جائے گا۔‘‘ الغرض معاشرتی تباہی کے اس سیلاب کے آگے بند باندھنا بہت ضروری ہے۔ اوّلاً تو حکام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،اور ساتھ ہی ان عورتوں کے والدین اور سرپرستوں کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہیے اور پھر بذاتِ خود عورت بھی اپنے گھر اور بہو بیٹیوں کیذمہ دار ہے، اس اس ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے کیونکہ اس سے روزِ قیامت ان اُمور کی پوچھ گچھ ہوگی اور اہل علم کو بھی چاہئیکہ لوگوں کو ان مسائل سے آگاہ کریں اور انہیں بُرے انجام سے ڈرائیں ۔ بالخصوص جو لوگ سعودی حکومت میں شعبہ امربالمعروف اور نہی عن المنکر سے وابستہ ہیں ، ان کا تو فرضِ منصبی ہے کہ ان اُمور کی برائی واضح کریں ، اور ان کے خاتمہ کے لیے بھرپور محنت کریں ۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دُعاگو ہیں کہ وہ ہمیں ان ظاہر و پوشیدہ گمراہ کن فتنوں سے بچائے رکھے۔ اپنے دین کی نصرت فرمائے اور اس کا کلمہ سربلند ہو، دین کے دشمنوں کو ذلیل و خوار کرے، بلا شبہ وہ بڑا ہی سخی اور مہربان ہے۔
x
صفحہعنوان
2سانحہ لا ل مسجد ؛ ایک لمحۂ فکریہ
12کیا قرآن کی صرف ایک ہی قراء ت صحیح ہے؟
23مسلمان دوشیزاؤں ، خواتین اور ان کے والدین / سرپرستوں کے نام کھلا خط
33مذہبی پیشوائیت؛ مذہب ِپرویز کا ایک کھوٹا سکہ
56ملکی حالات، امریکی دھمکی اور اس کے مضمرات
71سانحہ لال مسجد: تین معتبر صحافیوں کی نظر میں
Flag Counter