Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 302

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: 2006ء

نافذ کر دیں اور ساتھ ہی یہ بھی قرار دے دیا کہ اگر فلاں تاریخ تک کوئی بنا ہوا قانون نہ آیا تو پھر قرآن وسنت کو اپنے اصل الفاظ میں لاگو سمجھا جائے گا۔یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی،لیکن انہی دِنوں بینظیر حکومت تبدیل ہو گئی۔یہ تفصیل ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قصاص ودیت کے قانون میں بھی ایسی دفعات موجود ہیں جن کے ذریعے اس آرڈیننس میں قرآن وسنت کو بالادستی دی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کا مذکورہ بالا فیصلہ ایسی بالادست دفعات کی روشنی میں ہی دیا تھا جیسا کہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسی رائے کو اختیار کیا ہے کہ عورتوں کو قصاص ودیت کے معاملات میں معافی کا اختیار نہیں ہونا چاہئے۔ اس کی حکمت یہ بھی ہے کہ عورت فطری طور پر جذباتی اورنرم دل ہوتی ہے۔ اور بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ اگر عورت کے سسرال کا کوئی فرد اس کے میکے کے کسی فرد کو قتل کردیتا ہے تو اس صورت میں مجبوراً اسے معاف کرنا پڑتاہے، اگرچہ وہ دل سے معاف نہیں کرنا چاہتی۔اس لئے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے قصاص کی معافی کا حق مقتول کے صرف ان رشتہ داروں کو دیا ہے جو خاندان میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں علم وراثت کی اصطلاح میں عصبہ کہا جاتا ہے، مثلا ًبھائی، بیٹا، باپ، داداوغیرہ سوال:یہاں پھر عورت کے حقوق کامسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ لوگ تو پہلے اس بات پربھی معترض ہیں کہ عورت کی گواہی آدھی کیوں ہے، پوری کیوں نہیں ؟ جواب: دیکھیں !قانون کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔کسی کو خوش کرنا اصل مقصود نہیں ہوتا، پھر یہ عورت کے حقوق کا مسئلہ نہیں ہے۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے تو اگر عورت قتل ہوجائے تو خاوند کو بھی اس کا قتل معاف کرنے کا حق نہیں دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ موت کے بعد خاوند بیوی کا رشتہ منقطع ہوجاتاہے۔اس بنا پر زوجین کوباہم ایک دوسرے کے قصاص کومعاف کرنے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا، کیونکہ اس کے پیچھے بہت بڑی مصلحت ہے۔ یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ قانون سازی کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں ہوتی۔ قانون سازی کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے۔ اگر اس کو نظر انداز کردیا جائے اور لوگوں کی خوشی کے مطابق فیصلے ہونے لگیں تو پھر بچیوں کو آوارگی کے خارستان سے کون بچائے گا؟ وہ خاندان کی عزت و آبرو کو خاک میں ملا کر جہاں چاہیں گی، گھومیں گی اور پھر ہائی کورٹ کے ججوں کو بھی مجبوراً یہ کہنا پڑے گا کہ والدین کو سوچنا چاہئے کہ ان کی اولاد کی تربیت میں کہاں کمی رہ گئی
x
صفحہعنوان
2’حدود قوانین اورحکومتی ترامیم‘قانون و شرع کی نظر میں
39سورۃ الفیل کی غلط تاویل
54تضمین بر شعر اقبال رحمۃ اللہ علیہ
55مسواک کے بارے میں چند سوالات ، صبح کی سنتیں
59حدود آرڈیننس کو ’حدود اﷲ‘ کیسے بنایا جائے!؟
75فاضلینِ جامعہ لاہور الاسلامیہ کی رابطہ کونسل کا تیسرا اِجلاس
Flag Counter