شعر وادب محمد رفیق چودھریتضمین بر شعر اقبال رحمۃ اللہ علیہ یہ خلل دماغ کا ہے یا کسی کی مہرہ بازی کہ مصوری ہے جائز، ہے حلال نَے نوازییہ تو بات غیر کی تھی جو تری زباں سے نکلی کہ جہاد کرنے والے نہ شہید ہیں نہ غازییہ کڑا ہے وقت مانا، مگر اس قدر نہیں ہے کہ جو غزنوی ہے اس کو بھی سکھائے تو ایازییہ شراقیوں سے کہہ دو کہ رہے گی تا قیامت وہ محمدی شریعت کہ نہیں فقط حجازییہ ترا عجیب دعویٰ کہ جو د ین تو نے سمجھانہ سمجھ سکا تھا اس کو کوئی شافعی نہ رازییہ ترا اُصول باطل کہ ’حدیث دیں نہیں ہے‘ہے خسارا ہی خسارا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بے نیازینہ کوئی اُصول تیرا، نہ کوئی رفیقؔ مذہب ہے کبھی سخن طرازی ، ہے کبھی زبان درازی’’تو بدل گیا تو بہتر کہ بدل گئی شریعتکہ موفقِ تذرواں نہیں دینِ شاہبازی‘‘