Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 297

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2006ء

206
ہے اور لکھتا ہے: ’’اس مقالہ کی اشاعت سے ہمارے پیش نظر یہ دکھانا بھی مطلوب ہے کہ ایک مفکر کی فکر کن ارتقائی منازل میں سے گزرتی ہے۔‘‘ (ملاحظہ فرمائیے، طلوع اسلام: مئی ۱۹۷۷ء، ص۴۱) جس طرح پرویز صاحب کی متضاد اور متناقض تعبیرات قرآن کو یہ لوگ ’ارتقا‘ کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں ، بالکل اسی طرح یہ لوگ قرآن کریم سے نچوڑی گئی متضاد تعبیرات کو ’ارتقا‘ کا خوشنما نام دیتے ہیں حالانکہ ان کی بعد والی تعبیر، پہلی تعبیر کی ’ارتقا یافتہ شکل ‘ نہیں ہوتی بلکہ وہ ایک نئی تعبیر کی ’اختراع شدہ صورت‘ ہوتی ہے۔ ہمارے ’مفکر قرآن‘ صاحب اپنی ’اختراعی تعبیراتِ قرآن‘ کو ’ارتقائی تعبیرات‘ قرار دیتے ہیں ، خواہ جہالت کا مظاہرہ کریں یا علمی خیانت کا، بہرحال یہ ایک معیوب حرکت ہے۔ علماے کرام’ارتقا‘ اور ’اختراع‘ کے مفہوم سے بخوبی واقف ہیں ۔ وہ جاہل نہیں ہیں کہ ان دونوں الفاظ کو مترادف المفہوم اور متماثل المعنی قرار دیں ، اور نہ وہ بددیانت ہی ہیں کہ عملاً ’اختراع‘ کا رویہ اپنائیں لیکن قولاً اسے ’ارتقا‘ باور کروائیں ۔ وہ اسلام کو جامد اور متصلب نہیں سمجھتے (جیسا کہ پرویز صاحب نے ان پر الزام تراشی کی ہے) بلکہ اُصولِ اجتہاد کی روشنی میں اسلام کے ہر دور میں قابل عمل ہونے کو تسلیم کرتے ہیں ۔ البتہ وہ لوگ اسلام کو ضرور جامد اور متصلب سمجھتے ہیں جو قرآن کریم کو (’ارتقا‘ کے نام پر) اپنی اختراعات کا نشانہ بناتے ہیں ، اور اُلٹا ’’چور، کوتوال کو ڈانٹے‘‘ کے مصداق علما پر یہ بہتان باندھتے ہیں کہ ’’مُلاّ کا نظریہ یہ ہے کہ اسلام، ایک جامد اور متصلب مذہب ہے۔‘‘ 8. ’’اصل یہ ہے کہ ہمارا قدامت پسند طبقہ، جو کچھ مذہب کے نام سے پیش کرتا ہے، اس میں اس کی صلاحیت ہی نہیں کہ وہ علم و بصیرت کی کسوٹی پر پورا اُترے اور عقل و فکر کے تقاضوں کو پورا کرسکے۔‘‘[1] سوال یہ ہے کہ وہ کون سا ’علم‘ اور کون سی ’بصیرت‘ ہے جس کی ’کسوٹی‘ پر علماے کرام کے پیش کردہ اسلام کو پرکھا جارہا ہے؟ اور جس ’عقل و فکر‘ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی دُھن، دل ودماغ اور حواس و مشاعر پر چھائی ہوئی ہے، وہ کن سانچوں میں ڈھلی ہوئی ہے۔
x
صفحہعنوان
96توہین آمیز خاکے ؛ اسلام اور عصری قانون
117رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیزظلم
131توہین ِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
152’روایت مسلسل بالمصافحہ‘ کا تحقیقی جائزہ
173سیاہ لباس پہننے کا جواز
177ولی کی رضامندی ، آٹھ تراویح کے بعد نفل پڑھنا
190علماے کرام کے خلاف پرویز کا معاندانہ رویہ
217انجیل کی زبان؛ ایک ناقدانہ جائزہ
224اُمت ِمسلمہ پر آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230مولانا غلام اللہ امرتسری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter