Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 297

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2006ء

115
متعدد ممالک ہیں جبکہ مشترکہ کرنسی، کثیرالقومی تجارتی کمپنیوں ،مشترکہ عدالت ہائے انصاف اوریورپی یونین کے قوانین کے ذریعے یہ تمام ملک داخلی تشخص کے ساتھ ساتھ ایک بڑی اکائی میں متحد و یکجان ہیں ۔ ان کی قوت کا راز اسی میں پوشیدہ ہے!! جبکہ دوسری طرف مسلمان ممالک اپنے جھوٹے مفادات کے لئے، اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں کے بل بوتے پر آپس میں تقسیم د رتقسیم ہورہے ہیں ۔اور اس تمام تر تقسیمکو مغرب کے پروردہ اسلامی حکمران ہر طرح سے تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔یہاں ملکی لکیریں کو اتنا گہرا تقدس بخش دیا گیا اور وطنیت پرستی کا وہ صور پھونکا گیا ہے کہ آپس میں ملی مفادات کے لئے مل بیٹھنے کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آتے۔ نسلی وحدت اور تہذیبی مماثلتوں کے علاوہ سب سے بڑھ کر ان مسلمانوں کا مذہبی ودینی تشخص اور نظریات وتصورات بالکل ایک ہیں ، لیکن ان کے ملی مسائل حل کرنے اور اُنہیں آپس میں متحد کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات بروئے کار نہیں لا جارہے۔مسلمانوں کا سیاسی ادارہ ’خلافت‘ جو اسلام کی عظمت وسطوت کا نشان تھا، اس کی بساط اس طرح لپیٹی گئی ہے کہ دوبارہ اس طرف کوئی مسلم حکومت پلٹ کر بھی نہیں دیکھنا چاہتی!! اس المناک سانحے کے مرحلے پر بھی ایک بار پھر یورپی یونین نے اپنے اتحاد واشتراک کے بل بوتے پر اُمت ِمسلمہ کو رنج والم کی کیفیت سے دوچار کر دیاہے۔ ڈنمارک کے بعد دیگر یورپی ممالک میں ان خاکوں کی اشاعت کسی حادثہ یا محض اتفاق پر مبنی نہیں بلکہ ڈینش وزیر اعظم کی دیگر یورپی ممالک سے رابطوں کا نتیجہ ہے۔ دیگر ممالک میں ان کارٹونوں کو شائع کرانے کے پس پردہ یہ ہدف کارفرما ہے کہ اُمت ِمسلمہ کسی ایک ملک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے پر تو قدرت رکھتی ہے لیکن ان تمام ممالک او ریورپی یونین کی مصنوعات کو ترک کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ گویا اس طرح وہ اس جرم میں بھی اپنے ساتھی کی معاونت سے پیچھے نہیں ہٹتے! اس واقعہ پر جس طرح دنیا بھر میں مسلمانوں نے اپنے دلی جذبات کا واضح اظہار کیا ہے، اور تمام اُمت میں کلی اتفاق رائے حاصل ہوا ہے، اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر امت ِمسلمہ کو کسی ایسے مرکزی نظم میں پرویا جاسکتا ہے جس کے بعد مغربی ممالک کی اس ثقافتی جارحیت کے علاوہ ان کی سیاسی جارحیت کا توڑ بھی ہوسکے گا۔ جس طرح یورپی یونین نے یہ اعلان کیا کہ کسی ایک ملک پر حملہ تمام ممبر ممالک پر حملہ سمجھا جائے گا او رسب مل کر اس کا جواب دیں گے، اسی طرح
x
صفحہعنوان
96توہین آمیز خاکے ؛ اسلام اور عصری قانون
117رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیزظلم
131توہین ِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
152’روایت مسلسل بالمصافحہ‘ کا تحقیقی جائزہ
173سیاہ لباس پہننے کا جواز
177ولی کی رضامندی ، آٹھ تراویح کے بعد نفل پڑھنا
190علماے کرام کے خلاف پرویز کا معاندانہ رویہ
217انجیل کی زبان؛ ایک ناقدانہ جائزہ
224اُمت ِمسلمہ پر آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230مولانا غلام اللہ امرتسری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter