Maktaba Wahhabi

ماہنامہ شمارہ 293

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اکتوبر 2005ء

ہے کہ قیام اور فاتحہ کے فوت ہونے کی بنا پر رکوع کی رکعت شمار نہیں ہو گی۔ صاحب مرعاۃ المفاتیح فرماتے ہیں: ’’والحق عندي أن من أرك الإمام راكعًا ودخل معه في الركوع لم تحسب له تلك الركعة‘‘ (۲/۱۲۹) ’’میرے نزدیک حق بات یہ ہے کہ جو امام کے ساتھ رکوع کی حالت میں داخل ہوا، اس کی رکعت شمار نہیں ہو گی۔‘‘ 3. اس وقت اگر کوئی اجنبی آدمی موجود نہ ہو تو عورت کے لئے چہرہ کھلا رکھنا جائز ہے اور کسی اجنبی کی موجودگی میں چہرے ڈھکا ہونا چاہئے لیکن بلاوجہ چہرہ ڈھانپنا محض تکلف ہے۔ پھر عام حالت کو حالتِ احرام پر قیاس کرنا درست نہیں کیونکہ حالت احرام مخصوص افعال کی متقاضی ہے۔ 4. صحیح بخاری میں وارد ہے: ((ما أدرکتم فصلوا وما فاتکم فأتموا)) یعنی ’’جتنی نماز امام کے ساتھ پاؤ پڑھو اور جتنی فوت ہو جائے پوری کرو۔‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مقتدی امام کے فارغ ہونے کے بعد جتنی نماز پڑھتا ہے وہ اس کی پچھلی نماز ہے اور جو امام کے ساتھ پڑھی وہ اس کی پہلی ہے۔ جب یہ پچھلی ہوئی و بقیہ سارا عمل پچھلی جیسا ہنا چاہئے۔ ثناء نہیں پڑھے گا، مزید ایک رکعت پڑھ کر تشہد میں بیٹھے گا۔ 5. صحیح قول کے مطابق ایام مخصوصہ میں عورت قرآن کو ہاتھ لائے بغیر تلاوت کر سکتی ہے، ممانعت کی کوئی صحیح صریح نص موجود نہیں ہے۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: ’فتاویٰ برائے خواتین‘:ص۹۰
x
صفحہعنوان
2قومی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا کردار؟
15رکوع کی رکعت کا حکم، حالتِ نماز میں عورتوں کا چہرہ ڈھانپنا، ایامِ مخصوصہ میں عورت کے لئے تلاوتِ قرآن کا حکم وغیرہ
17قرآءات متواترہ کی حجیت
31مجلس فضلائے جامعہ، تقریب تکمیل بخاری
49’دہشت گردی اور اسلام‘
53فقیہِ اسلام سید سابق مصری رحمۃ اللہ علیہ ’کنگ فیصل ایوارڈ‘ حاصل کرنے والے جلیل القدر مصنف
59اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے 41 مراکزدورۂ تفسیر
Flag Counter