Maktaba Wahhabi

42 - 71
( اسی طرح عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن کو سیکھو، خوش الحانی سے اس کی قراء ت کرو اور اس کو لکھو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، جس طرح اونٹ کا بچہ رسی سے چھوٹ جائے تو بھاگ کھڑا ہوتا ہے، اسی طرح اگر قرآن کو چھوڑ دیا جائے تو یہ اس سے بھی زیادہ تیزی سے انسان سے جدا ہوجاتا ہے۔“ (مصنف ابن ابی شیبہ، ’تذکار‘ ازقرطبی: ص۱۱۹) حضرت سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا : اے بھتیجے!کیا تو نے قرآن پڑھا ہے؟ میں نے جواب دیا: ہاں ! میں نے قرآن پڑھا ہے تو فرمایا: ” قرآن کو خوش الحانی سے پڑھا کرو، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : قرآن کو خوش الحانی اور غنا سے پڑھو،جو شخص قرآن کو ترنم اور خوش آوازی سے نہیں پڑھتا وہ ہمارے رستے پر نہیں ہے اور قرآن کو پڑھتے ہوئے رویا کرو، اگر رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت بنا لو۔“ (ابوداود۲/۷۴، ابن ماجہ ۱/۴۲۴، شعب الایمان للبیہقی ۵/۱۵،مستدرک حاکم۱/۵۶۹)
Flag Counter