Maktaba Wahhabi

60 - 71
کردے اور ان سے کہے کہ میں تو اس مرض کا علاج کرتے کرتے تنگ آگیا ہوں ،جاوٴ کوئی اور مرض لے کر آوٴ ، ورنہ میرے کلینک سے چلے جاؤ۔ ریڈیو پروگرام کے سلسلے میں میرے پاس مختلف طرح کے رسائل و خطوط آتے تھے ۔ایک دن ایک خط آیا ،جس کے لکھنے والے کو میں نہیں جانتا تھا اور نہ ہی اس خط میں کوئی ایسی بات تحریر تھی جس سے پتہ چل سکے کہ اس کا لکھنے والا کون ہے۔ خط میں اس آدمی نے جو واقعہ تحریر کیا وہ اس قدر کربناک تھا کہ اس کی سطروں سے آنسوؤں کے قطرے ٹپک رہے تھے اور اس سے جلے ہوئے دل کی بو سونگھی جاسکتی تھی۔چنانچہ لکھتا ہیکہ وہ ایک گمنام مگر صالح اور دیندار آدمی ہے اور ایک باعزت عہدے پر فائز ہے لیکن اس کی بیٹی برے راستے پر چل نکلی اور جاکر برے لوگوں سے مل گئی۔بالآخر وہ شرم و حیا کے پردے چاک کرکے بدنامی اور رسوائی کے گڑھے میں گرگئی اور جو بھی نوجوان لڑکی برے راستے کی راہی بنے گی، بالآخر اس کا یہی انجام ہوگا کہ وہ بدنامی اور گمراہی کی دلدل میں گر کر تباہ و برباد ہوجائے گی۔ اس کے بعد وہ لکھتا ہے کہ اس تمام بگاڑ کا پہلا سبب ہمارے سکول،کالجز ہیں اور دوسرا سبب ہماری یونیورسٹیاں ،جہاں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے۔ اس نے سکول ، کالجزاوریونیورسٹیوں کو اپنی لعن طعن کا نشانہ بنایاجو نوجوان لڑکیوں کو مردوں کے ساتھ اختلاط اور ان کے پہلو میں بیٹھ کر ان کے ساتھ گفتگو کا درس دے رہی ہیں اوریہی گفتگو بعد میں ایک بہت بڑے فتنے کا نقطہ آغازثابت ہوتی ہے ۔ اس نے پورے خط میں یہی رونا رویا کہ ہمارا معاشرہ ہی نوجوان نسل کی تباہی اوربے را ہ روی کا ذمہ دار ہے ۔ میں نے اسی دن اس کو خط لکھا اور اس سے کہا ” میں سمجھتا ہوں کہ تو بڑا دکھی اور مصیبت زدہ آدمی ہے۔ لیکن میں اب کیا کرسکتا ہوں جب معاملہ ہاتھ سے نکل چکا ہے ؟ تو نے اس وقت کیوں نہ مجھے لکھا جب معاملہ ابھی ابتدائی مراحل میں تھا؟جب گھر میں آگ بھڑک اُٹھی اور رات کی تاریکی میں سیلاب آگیا،جلنے والا جل گیا اور ڈوبنے والا ڈوب گیا تو بتاوٴ اب میں کیا کرسکتا ہوں ؟ جب مریض مرنے کے قریب پہنچ چکا یا موت کی آغوش میں چلا گیا تو اب ڈاکٹر کو بلا کر کیا کرو گے ؟ مرض کے آغاز میں ہی طبیب کو کیوں نہ بلایا گیا ،جبکہ مرض تھوڑا تھا اور شفا کی امید قوی تھی۔ میرے بھائی! اب میں تیرے لئے کچھ نہیں کرسکتا ۔ ہاں تیرے دکھ، صدمے اور مصیبت پر تیرے ساتھ تعزیت کرتاہوں اور اس عظیم صدمے پر تیرے لئے اللہ تعالیٰ سے صبرواستقامت کا سوال کرتاہوں ۔ اگر مجھ سے اس کی مصیبت اور پریشانی کا علاج نہیں ہوسکا تو بہرحال مجھے ان لوگوں کا علاج تو ضرور کرنا ہیجو ابھی تک اس حالت اور انجام سے دوچار نہیں ہوئے۔اور جو اس گمراہی کے عمیق غار میں
Flag Counter