(ج) آپ سے ایک دفعہ تیسری رکعت میں سورة نساء کی سو آیات پڑھنا بھی ثابت ہے (نسائی، احمد بسند صحیح) قنوت کا شرعی معنی لفظ قنوت گو متعدد معانی کے لئے مستعمل ہے مگر یہاں نماز میں قیام کے کسی مخصوص مقام پر دعا کرنامراد ہے۔(فتح الباری) قنوت کی دو اقسام (۱) قنوتِ نازلہ:کسی مصیبت، جنگ یا حادثہ کے وقت دشمن کے خلاف یا مسلمان کے حق میں پنج وقتہ[1] نماز یا کسی [2]ایک نماز میں رکوع سے پہلے یا بعد دعا مانگنا ہے۔ نوٹ: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے قنوتِ نازلہ کے مقام و محل کے بارے میں تین طرح کی روایات ثابت ہیں : (۱) قبل الرکوع[3] (۲) بعد الرکوع[4] (۳) قبل الرکوع و بعد الرکوع[5] علماء/ محققین کے نزدیک گو رکوع سے قبل اور بعد ہر دو طرح [6]جائز ہے۔ مگر بعد از رکوع اولیٰ اور اقویٰ ہے۔[7] قنوتِ نازلہ کاطریقہ رکوع کے بعد اللّٰهم ربنا لک الحمد [8]پڑھ کر بآوازِ [9]بلند دعاءِ قنوت پڑھے، دونوں |