Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 237

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2000ء

مبنی بر حقیقت نہیں ہے کہ قانون توہین رسالت کے تحت درج کیے جانے والے تمام مقدمات بے بنیاد ہیں ۔کوئی ایک آدھ واقعہ ایسا ہوبھی سکتا ہے مگر باقی واقعات بے بنیاد ذاتی دشمنی کے نتیجہ میں وقوع پذیر نہیں ہوئے۔ کوئی بھی سچا مسلمان اپنی ذاتی رنجش کے لیے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام گرامی کا غلط استعمال کرتے ہوئے کسی غیر مسلم کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرائے گا ۔پاکستانی اقلیتوں کے بعض جنونی ارکان مسلمانوں کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں عیسائیوں میں صلیبی جنگوں کی کدورتیں اب بھی باقی ہیں ۔یہاں تفصیلات[1] کی گنجائش نہیں ہے تاریخ اس دعوی پرگواہ ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ صرف قانون توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت قائم کردہ مقدمات میں ہی ڈپٹی کمشز کی پیشگی اجازت کو کیوں ضروری قراردیا جا ئے دیگر خطرناک جرائم میں اس اجازت کو آخر ضروری کیوں نہیں سمجھا گیا؟ ایسا اگر اقلیتوں کے خود ساختہ حقوق کے تحفظ کے پیش نظر کیا جا رہا ہے تو پھر اکثریت کے حقوق کو بھی نظر انداز نہ کیا جا ئے۔اگر کوئی اقلیتی رکن مسلمانوں کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ دائر کرنا چاہیے تو اسے بھی ڈپٹی کمشز سے پیشگی اجازت لینی چاہیے کیونکہ اقلیتیں بھی اکثریت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کے اتنے ہی امکانات رکھتی ہیں جتنا کہ اکثریت کے بارے میں خدشہ کیا جا سکتا ہے۔ جنرل پرویز مشرف صاحب کے این جی اوز برانڈ مشیروں نے انہیں یقیناً حالات کی ایک رخی تصویر بھی دکھائی ہوگی ۔کسی بات کے بارے میں معروضی فیصلہ کرنے کے لیے دونوں اطراف کی تصاویر کو پیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے ڈپٹی کمشز کی اس معاملے میں پیشگی اجازت کی شرط کا عملی نتیجہ یہ ہو گا کہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سے واقعات کے بارے میں مقدمات محض اس بنا پر درج نہیں کیے جاسکیں گے۔کہ فوری طور پر ڈپٹی کمشز کی اجازت کا حصول ممکن ہی نہیں ہو گا۔ بالخصوص ایسے تمام واقعات جو ضلعی ہیڈ کوارٹر سے بہت دور وقوع پذیر ہوں گے۔ بعض ضلعوں کی جغرافیائی حدود اتنی وسیع ہیں کہ لوگوں کا ضلعی صدر مقام تک آنا ہی دشوار ہوتا ہے ۔ اگر تو جنرل پرویز مشرف چاہتے ہیں کہ تو ہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم قانون کے مطابق صحیح مقدمات کا اندراج بھی نہ ہو تو پھر وہ مذکورہ تبدیلی کو ضرور نافذکریں ۔لیکن اگر ان کے ذہن میں صرف اس قانون کے غلط کے استعمال کو روکنا ہے توپھر انہیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ ڈپٹی کمشز کی اجازت کو شرط بنا کر اس قانون کے صحیح استعمال کرنے کے امکانات کوبھی عملاً ختم کردیا جائے گا ۔جیسا کہ گذشتہ چند برسوں میں دیکھنے میں آیا ہے۔ جناب فاروق لغاری جب صدر تھے تو انہوں نے تمام ڈپٹی کمشزوں کو ہدایات ارسال کی تھیں کہ
x
صفحہعنوان
2انسانی حقوق کے نام پراتاترک ازم کا نفاذ
7صحیح بخاری کے تحریری مآخذ....
11٭ شوہر کے مرتد ہوجانے پر تجدید نکاح؟ ٭ وقف شے کو سستا فروخت کرنا؟
13شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار [ الصارم البتار في التصدي للسحرة الأشرار ]
20وسیلہ کیا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جائزہ وسیلے کو ن سے ہیں ؟
30حفظ قرآن اور تجوید قراءات کا جدید تعلیمی منہج
45عفوو درگز کی ضرورت اور اہمیت
59رسول کائنات، أحسن الوصول، اعراب القرآن
Flag Counter