Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 48

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: مئی 1976ء

ہے اور شور کرکے مسجد میں کہرام برپاکرتا ہے تو ظاہر ہے اسلام اس کو بنظر استحسان نہیں دیکھے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ اعتکاف کے دوران لوگوں کو اونچی آواز میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے دیکھا تو فرمایا: تم سب اپنے اپنے رب سے ہمکلام ہو، اس لیے ایک دوسرے کو دُکھ نہ دیاکرو نہ ایک دوسرے سےبڑھ چڑھ کر قرأت کیاکرو۔ عن ابی سعید قال اعتکف رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فی المسجد فسمعتھم یجھرون بالقرأم فکشف السترو قال الا ان کلکو مناج ربہ فلا یوذین بعضکم بعض ولا یرفع بعضکم علی بعض فی القرأۃ اوقال الصلوٰۃ (ابوداد:۱؍۱۳۳) بعض روایات میں یہ الفاظ آئے ہیں: ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم خرج علی الناس وھم یصلون وقد اعلت اصواتھم بالقرأم فقال ان المصلی یناجی ربہ عزوجل فلینظر بما یناجیہ ولا یجھر بعضکم علی بعض بالقرآن ( اہل السنن کذا قال الحراقی و قال باسناد الصحیح) اصل فتنہ وہشور ہے جودوسرے عبادت گزاروں کی یکسوئی او رانہماک کا خون کرتا ہے، اس لیے اب بات مسجد تک محدود نہیں رہی، گھروں تک بھی چلی گئی ہے۔کیونکہ مسجدوں میں لاؤڈ سپیکر لگا کو جو تانیں چھوڑی جاتی ہیں، وہ گھروں میں بھی ذکر و فکر میں محویت کے انکانات کو شدیدنقصانات پہنچا رہی ہیں۔ اس لیے ہمارے نزدیک ذکر و فکر ہو یاتلاوت کی بات بہرحال ایسی اونچی آواز میں پڑھنا جو ذہنی تشویش پر منتج ہو، قطعاً جائز نہیں۔ خاص کر اوقات نماز میں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز بہ جماعت میں بھی کمزوروں او ربیماروں کا خیال رکھتے تھے کہ وہ تھک نہ جائیں یا ان کو تکلیف نہ ہو۔ عن ابی ہریرۃ ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم قال اذا صلی احد کم للناس فلیخفف فان فیھم الضعف والسقیم و الکبیر الحدیث (بخاری:۱؍۹۷) مگر یہ لوگ خانہ خدا میں کھڑے ہوکر ’’حشر بردوش تانوں‘‘ کے ذریعے محلے بھر کے بیماروں ، کمزوروں ، مزدوروں اور بزرگوں کی جسمانی عافیتوں اور آرام پرجس طرح بجلی بن کر گر رہے ہیں وہ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ اس لیے خانہ خدا میں بالخصوص ’’اونچی آوازۃ‘‘ اونچے سروں او راونچی تانوں کے جو فتنے کھڑے ہوگئے ہیں، ہمارے نزدیک سراپا فتنہ ہیں، اس لیے جو لوگ عبادت میں میں اس صورت حال کی نزاکت کا
x
صفحہعنوان
3عظیم مقابر کی دریافت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا تعامل
13عالمِ اسلام کے سیاسی سربراہوں کے نام
22استفتاء
33اخلاق فاضلہ۔ احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
46تو کائناتِ حسن ہے یا حسنِ کائنات
47تعارف و تبصرہ کتب
Flag Counter