Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 48

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: مئی 1976ء

دارالافتاء عزیز زبیدی۔ واربرٹن استفتاء ایک صاحب پوچھتے ہیں: ۱۔ مسجد میں جب لوگ سنتیں یا نفل پڑھتے ہیں تو کیا کوئی شخص اونچی آواز میں ذکر یا تلاوت قرآن کرسکتا ہے؟ ۲۔ ایسا ذکر بتائیے جو آسان ہو ، ہر حال میں پڑھا جاسکے اور ثواب بہت ہو۔ ۳۔بعض ذکر ایسے ہوتے ہیں ، جن میں پڑھنے والا کہتا ہے۔زنۃ عرشک و مداد کلماتک وغیرہ، کیا اتنا کہہ دینے سےواقعی اتنا بن جاتا ہے؟ ۴۔ ذکر الٰہی کے لیےوضو ضروری ہے؟ ۵۔ عام ذکربہتر ہے یا قرآن پاک کی تلاوت؟ الجواب ۱۔اونچی آواز میں تلاوت: نمازبھی پوری یکسوئی چاہتی ہے ، اس کے علاوہ، خانہ خدا باوقار فضا کامتقاضی ہے، اس لیے اس انداز سے اونچی آواز میں تلاوت یاذکر کرنا جس سےنمازی کی یکسوئی یامحویت غارت ہوتی ہو یا مسجد کی کی پروقار ، متین او رمعصومانہ فضا ’’شورش بے ہنگام‘‘ کی نذر ہوسکتی ہو تو اس سے لازمی طور پر پرہیز کرنا چاہیے۔ امت محمدیہ علی صاحبہا الف الف صلوٰۃ و سلام کاجو تعارف تورات میں آیا ہے، اس میں ہے کہ: مسجد میں ان کی آواز شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح ایک لطیف سی سرسراہٹ ہوگی۔ دویھم فی مساجد ھم کدوی النحل (دارمی :۱؍۶) مقصد یہ ہے کہ : مسجد میں کہرام برپا نہیں ہوگا۔ اب اگر کوئی شخص مسجد کی اس معصومیت کو غارت کرتا
x
صفحہعنوان
3عظیم مقابر کی دریافت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا تعامل
13عالمِ اسلام کے سیاسی سربراہوں کے نام
22استفتاء
33اخلاق فاضلہ۔ احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
46تو کائناتِ حسن ہے یا حسنِ کائنات
47تعارف و تبصرہ کتب
Flag Counter