Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 48

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: مئی 1976ء

کے لئے صرف نیک امیدوں پر قناعت نہیں کی جاتی بلکہ مناسب محنت بھی کی جاتی ہے، کارخانے کی تعریف و توصیف سے کارخانہ کچھ نہیں اگلتا جب تک اسے کوئی چلاتا اور مناسب اقدام نہیں کرتا۔ پیٹ میں پانی کا گھونٹ اس وقت تک نہیں پڑتا جب تک کوئی پینے کے لئے ضروری امور انجام نہیں دیتا، لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ: دنیا سمجھتی ہے کہ اسلام کو زبانی کلامی خراجِ تحسین پیش کرنے حضور کی سچی اطاعت کے بجائے آپ کی مدح سرائی اور قوالی پر قناعت کرنے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اجلاس اور ریڈیو کا آغازِ تلاوت قرآن کے ساتھ کرنے کے بعد اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا ہو گئی تو وہ بہت بڑی بھول میں ہیں۔ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے وہ اسلامی نظام جو نوعِ انسان کی دنیوی اور اخروی فوز و فلاح کا ضامن ہے برپا ہو جائے گا یا ہو جانا چاہئے، وہ دراصل خوش فہمیوں کے گنبد میں رہتے ہیں۔ یقین کیجیے! یہ دولت نیکو کار، خدا ترس، اور آخرت کی جوابدہی کا احساس رکھنے والے صالحین کے سوا ہاتھ نہیں آئے گی، اور صرف وہی بندگانِ خدا اقامتِ دین کے فریضہ سے عہدہ برآ ہو سکیں گے، باقی رہے ہما شما؟ سو ان کی بابت مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، ان کی زندگی خود اس امر کی گواہ ہے کہ ان کو اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں، ان کے سیاسی شب و روز بتاتے ہیں کہ ان کو اپنے سیاسی مستقبل کا کوئی حریف نظر آتا ہے تو وہ صرف خدا کا دین ہے۔ ان کو قرآن اور رسول سے اپنی کرسی اور اپنا مستقبل زیادہ عزیز ہے۔ اس صورتِ حال کے بعد اسلام کے سلسلے میں ان کے وقتی بیانوں سے اگر کوئی یہ اخذ کرتا ہے کہ یہ لوگ واقعی اسلام سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں، یا اسلام کے سلسلے میں ان کی آنکھوں میں حیا کی کوئی رمق ہے، تو ایسے زود اعتقاد لوگوں کے بارے میں ہم دعا کے سوا اور کیا کر سکتے ہیں۔
x
صفحہعنوان
3عظیم مقابر کی دریافت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا تعامل
13عالمِ اسلام کے سیاسی سربراہوں کے نام
22استفتاء
33اخلاق فاضلہ۔ احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
46تو کائناتِ حسن ہے یا حسنِ کائنات
47تعارف و تبصرہ کتب
Flag Counter