یہودی کے حاخام (مذہبی رہنما) کا پوتا تھا، مارکس چھ برس کا تھا جب اس کے باپ نے (جو خود بھی حاخام تھا) بقول رسل ریا کاری سے عیسائیت قبول کر لی (اس کی ماں آخر دم تک یہودی ہی رہی) کارل مارکس کا دستِ راست فرڈی ننڈلازیل (Ferdinend Lassale) تھا۔ اس نے پہلی انٹر نیشنل [1] (First International) میں بڑا اہم کردار ادا کیا تھا۔ لازیل نسلاً ہی نہیں مذہباً بھی یہودی تھا۔ سوشلزم نظریاتی اعتبار ہی سے نہیں عملاً بھی اک یہودی تحریک تھی، روس یورپ اور امریکہ میں ہر جگہ سوشلسٹ تحریک کے صفِ اوّل کے رہنما یہودی تھے۔ روس میں سوشل انقلابیوں (Social Revolutionaries) کا رہنما الیگزنڈر کرنسکی جو زار شاہی کا تختہ کے بعد عبوری حکومت میں وزیر اعظم بنا، پیدائشی اعتبار سے یہودی تھا۔ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی جو آگے چل کر کمیونسٹ پارٹی کہلائی، کا بانی پلیخانوف بھی یہودی تھا۔ موجودہ سوشلسٹ روس کا بانی لینن ایک یہودی النسل جرمن ڈاکٹر الیگزنڈر بلانک کا نواسہ تھا۔[2] مارٹوف ایک مدت تک لینن کے ساتھ کام |