Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 3

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: مارچ 1971ء

رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے فرمایا کہ مسلمانوں کی نمازوں اور سحریوں پر امین ان کے مؤذن ہیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اذانِ نماز کی طرح اذانِ سحری کے لئے بھی مؤذن مقرر ہوتا ہے،[1] جیسا کہ عہدِ نبوی میں تھا اور یہی عمل مسنون ہے۔ اذان مسنونہ کی بجائے لاؤڈ سپیکر پر اعلان وغیرہ بدعت ہے: نیل الاوطار / ۴۹:۲ میں فتح الباری شرح البخاری سے نقل کیا ہے کہ:۔ ’’بعض حنفیہ نے اذانِ سحری کی یہ تاویل کی ہے کہ یہ (اذا سحری) حقیقی اذان نہ تھی جو الفاظ مقررہ سے متعارف ہے بلکہ وہ تذکیر اور منادی کرنا تھا کما یقع للناس الیوم (جیسا کہ آج کل مروج ہے۔)‘‘ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کا جواب یہ دیا ہے کہ:۔ ’’یہ بدعت ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس اذان کے متعلق وارد حدیثیں باہم اس کے لفظ اذان کے ساتھ ہونے کو مضبوط کر رہی ہیں اور شرعی معنی (اذان کے الفاظِ مسنونہ) مراد لینا لغوی اور مجازی معنی سے مقدم ہے۔ نیز اگر اذانِ سحری الفاظِ مسنونہ کے سات نہ ہوتی تو سامعین پر اس کے اذانِ فجر ہونے کا شبہ نہ ہوتا (جس کے زائل کرنے کے لئے وضاحت فرمائی۔)
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
7کیا سحری کی اذان مسنون ہے؟
13کیا اذان کی بجائے لاؤڈ سپیکر پر اعلان درست ہے؟
15نکاح شغار۔ وٹہ سٹہ
26برصغیر پاک و ہند میں اشاعتِ حدیث
34مصعب رضی اللہ عنہ بن عُمیر
40محدّث (نظم )
41الاسلام لیس رأسمالیا ولا اشتراکیا
Flag Counter