Maktaba Wahhabi

22 - 143
طرح بندکیاہوا دروازہ شیطان نہیں کھول سکتانیز’بسم اللّٰہ‘ کہہ کرمشکیزوں کے منہ بند کرو،برتنوں کوڈھانکو اور چراغوں کوبجھادو۔“[1] 14. بیت الخلاء جاتےوقت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھتے: بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِث مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیمِ[2] ’’ اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللّٰہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں خبیث جنوں اور جنّیوں سے۔‘‘ 15. سوتےوقت رسو ل اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم سوتےوقت یہ دعاپڑھتےتھے: اللَّہمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْیا[3] ”اےاللّٰہ میں تیرےہی نام سے مرتاہوں اورتیرےہی نام سے جیتاہوں ۔‘‘ اور رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوتےوقت یہ دعا بھی سکھلائی ہے: بِاسْمِكَ رَبِّی وَضَعْتُ جَ نبی وَبِكَ أَرْفَعُہ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِی فَارْحَمْہا وَإِنْ أَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْہا بِمَا تَحْفَظُ بِہ عِبَادَكَ الصَّالِحِینَ[4] ”اےمیرےرب!تیرےہی نام کےساتھ(میں سوتاہوں اور)اپناپہلو(بسترپر)رکھتاہوں اورتیرےہی حکم سے اس کواٹھاؤں گا،اگرتومیریروح کوروک لے(یعنی مجھے موت دے دے)تواس(روح) پررحم فرمانااوراگراس کو(کچھ مہلت تک مزید) چھوڑدےتواُس کی اِس
Flag Counter