Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 18

مؤلف: مدیر: خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

دکھوں،غموں اور پریشانیوں کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں جمع و ترتیب:محمد کامران یاسین[1] الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على هادي الأنام وخاتم الأنبياء والمرسلين نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين، ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدين، أما بعد: اس حقیقت سے کوئی انسان انکار نہیں کرسکتا کہ دنیا میں ہر امیر غریب،نیک و بد کو قانون قدرت کے تحت دکھوں،غموں اور پریشانیوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے،اس کا سبب یہ ہے کہ یہ دنیا دارالعمل اور امتحان گاہ ہے، انسان یہاں آزمائش کے لئے بھیجا گیا ہے۔ اسے آزادی سے نیکی اور بدی کرنے کی قوت دی گئی ہے جسے بروئے کار لا کر وہ نیکی کی صورت میں اجر و ثواب اور نافرمانی کی صورت میں عذاب و سزا کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ غربت و تنگدستی اور امارت و خوشحالی بھی، اس دنیا کے دارالعمل ہونے کا ایک حصہ ہے۔ یہاں دو قسم کے لوگ بستے ہیں، ایک وہ جو آسودہ حال اور دولت مند ہیں اور ہر قسم کی آسائش و آرام سے بہرہ ور ہیں۔ دوسرے وہ جو غریب و مفلوک الحال ہیں اور زندگی کی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔ مصائب و آلام انہیں
x
صفحہعنوان
2دنیا میں عذابِ الٰہی کی صورتیں  
10امر بالمعروف ونہی عن المنکر
26زہد کا حقیقی اسلامی تصور
35زہدو تقویٰ اور ہمارے اسلاف
49شعائر ِدین کا مذاق ایک سنگین جرم اور ہمارےمعاشرے میں اس کی مروّجہ صورتیں
66سترے کے احکام
81دکھوں،غموں اور پریشانیوں کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں
106اسلامی بحریہ کا شاندار ماضی
119ایک من گھڑت روایت اور غلط استدلال
Flag Counter