جاری ہے ، وہ جب چاہتاہے اس ہوا کو طوفان اور آندھی بنا دیتاہے ۔ {وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ } [الحاقہ: 6]ترجمہ :’’ قومِ عاد کو زنّاٹے کی آندھی سے ہلاک کردیاگیا‘‘۔ {فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَى كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ} [الحاقہ: 7]ترجمہ :’’ اِس آندھی میںتُم یوںانہیںبچھڑا ہوا دیکھوگے ، گویا وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے ہیں‘‘۔ یہ پانی جو بقائے حیات کے لیے ناگزیر ہے ، وہ جب چاہتے ہیںاسے طُغیانیوںمیں بدل دیتے ہیں :{ لَا عَاصِمَ الْيَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِلَّا مَنْ رَحِمَ } [هود: 43]’’ نوح علیہ السلام کی قوم سیلاب میںڈوب گئی اور اُس کی زَدسے کوئی نہ بچ سکا ۔ ان کے سوا جن پر اللہ نے رحم کیا ۔‘‘یہ آواز جو مطالب کے اظہار کے لیے ازبس ضروری ہے ۔ وہ جب چاہتے ہیںاُس آواز کو عذاب میںبدل دیتے ہیں ۔ {وَمِنْھمْ مَنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَة} ’’ ان میںسے کچھ ایسے تھے جو چنگھاڑ کی گرفت میںآگئے ‘‘۔ یہ زمین جس پر ہم چلتے ہیں ، جب اس کی مشیت ہوتی ہے ، تو زمین انکار کردیتی ہے کہ ہم اُس پر چل سکیں :{ وَمِنْهُمْ مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَمِنْهُمْ مَنْ أَغْرَقْنَا وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ}[العنكبوت: 40]’’ ان میں سے کچھ ایسے تھے ، جنہیں ہم نے زمین میںدھنسادیا اور بعض کو ہم نے غرق کردیا ، اللہ تو کسی پر زیادتی نہیںکرتا ہے ، یہ انسان ہی ہیںجو اپنے آپ پر ظلم ڈھاتے ہیں ‘‘۔ وہ اللہ لطیف وحکیم ہیں، جب چاہتے ہیں نعمت کو عذاب میں بدل دیتے ہیں ۔ مال اگر اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے ، تو اللہ کی نعمت ہے او ریہی مال اگر اللہ سے عزیز تر ہو جائے ، اندیشہ وغم کا باعث ہو اور بخل ،