Maktaba Wahhabi

124 - 127
یا ستر، یا تین سو یا تین سو تیرا ، یا ایک قطب ۔[1]اس باب میں نبی  صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی روایت صحیح ثابت نہیں اور سلف نے اس طرح کے کسی لفظ کا استعمال نہیں کیا سوائے ابدال کے۔ تنبیہ: سلف میں سے اگر کسی نے ابدال کا لفظ استعمال کیا بھی ہے تو اس سے ان کی مراد عام محدثین وغیرہ ہی ہوتے تھے دور حاضر میں ابدال سے متعلقہ تصورات کا قطعاً کوئی معتقد نہیں تھا۔ جیساکہ خود اسی کتاب میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے مختلف پہاڑوں سے متعلقہ عوام کا اعتقاد کہ وہاں رجال الغیب رہتے ہیں یا ان میں سے ہر پہاڑ میں چالیس ابدال رہتے ہیں ، شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے ان خرافات کا رد کرتے ہوئے فرمایا وہ رجال الغیب یا ابدال نہیں بلکہ جنات ہیں۔ جنہیں لوگ ابدال یا رجال الغیب سمجھ بیٹھے ہیں۔[2]مزید اس حوالے سے مجموع الفتاوی میں جلد نمبر 11 صفحہ 433 تا 444 تک شیخ الاسلام رحمہ اللہ کی اس حوالے سے تفصیلی بحث موجود ہے۔
Flag Counter