Maktaba Wahhabi

131 - 131
ہے…!! علاج کی غرض سے اسے امریکہ لے گئے۔ اور سر کا آپریشن کیا گیا، مگر کوئی شفا نہ ملی۔ صرف مسکن دوائیں دے دی گئیں۔ ایک سال بعد امریکہ سے واپس لوٹ آئی۔ لوٹنے کے بعد مسلسل چار سال تک یہ بیماری لگی رہی۔ لڑکی کی حالت انتہائی غم انگیز (پریشان کن) تھی۔ کسی نے ایک بزرگ عالم با عمل کے بارے میں اسے بتایا۔ وہ اس کے پاس گئی تین مہینہ لگاتار دَم کے بعد بحمد اللہ وہ بالکل شفایاب ہوگئی۔ واقعہ نمبر ۲۲: ایک آدمی کی پیٹھ میں اتنا سخت درد ہوا کہ بالکل کام کے لائق نہ رہ گیا۔ کام چھوڑ کر علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ مسلسل چھ ماہ تک وہ طبی دیکھ بھال میں رہا۔ اتنی مدت کے بعد بھی جب طرح طرح کے علاج سے کوئی خاطر خواہ فائدہ برآمد نہ ہوا تو شرعی دَم کی منفعت کے بارے میں سوچا اور ہسپتال ہی میں بذات خود اس پر عمل کرنا شروع کردیا۔ لگاتار دَم کرتا رہا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے درد سے شفا دے دی۔ واقعہ نمبر ۲۳: ایک چھوٹا بچہ رات دن بے حد روتا تھا۔ اس کے گھر والے اسپتال لے گئے مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اس کی ماں نے سبب معلوم کرنے کی کوشش کی مگر کچھ پتہ نہ چلا۔ کئی راتیں اس کی یہی حالت رہی، وہ سویا ہی نہیں۔ بالآخر ماں کو دَم کا خیال آیا اور قرآن کریم کی آیات نیز بعض ماثورہ دعائیں پڑھنے لگی۔ یہاں تک کہ اللہ کے
Flag Counter