Maktaba Wahhabi

اسلام میں فاضلہ دولت کا مقام

مؤلف: مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

ناشر: مکتبۃ السلام، لاہور

اس کا اچھا اور براہونا اس کے اچھے یا برے استعمال یا عدم استعمال یعنی دولت پرستی اور بخل پر منحصر ہے ۔ہمیں یہ تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں کہ فاضلہ دولت کے مفاسد اس کے فوائد سے کہیں زیادہ ہیں ۔جبھی تو قرآن میں اللہ تعالیٰ نے متعدد بار فرمادیا ہے کہ ﴿اِنَّمَا اَمْوَالُکُمْ وَاَوْلَادُکُمْ فِتْنَةٌ﴾لیکن سرمایہ داری کی فضاؤں میں پلاہوا آج کامسلمان اس بات کی طرف مطلق توجہ نہیں دیتا۔ زیادہ سے زیادہ اسے بس ایک ہی سبق یاد ہے اور وہ یہ کہ سال کے بعد زکوٰۃ اداکرو۔اس میں بھی حیلوں بہانوں سے جس قدر کمی ہوسکتی ہے یا گنجائش نکل سکتی ہے اس سے فائدہ اٹھالو‘ باقی مال پاک او رطیب ہے ۔پھر سارا سال انفاق فی سبیل اللہ کی چنداں ضرورت بھی باقی نہیں رہتی ۔ اس سبق نے اسے دولت سے محبت کرنے اور اسے جمع کرنے کے کئی طریقے سکھا دئیے ہیں جس سے اس میں سرمایہ داری اور سرمایہ پرستی کے تمام مفاسد اور اخلاقِ رذیلہ پیدا ہوگئے ہیں ۔ جاگیرداری چونکہ افزائش دولت میں نمایاں کردار اداکرتی ہے ۔لہٰذا اسلام زمین کے کرایہ کو بھی مستحسن نہیں سمجھتابلکہ بہت سی صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ مسلمان اپنی زمین یا تو خود کاشت کرے ورنہ اپنے کسی دوسرے بھائی کو کچھ معاوضہ لیے بغیر مفت کاشت کرنے کو دے دے ۔اور جوازِ مزارعت کا باب یوں کھلتاہے کہ کاشتکاری تو صرف تنومند انسان ہی کرسکتاہے جبکہ زمین کے مالک ازروئے قانونِ وراثت بچے بھی ہوسکتے ہیں ‘بوڑھے بھی ‘ عورتیں بھی اور معذور وناتواں بھی۔ اور یہ لوگ ضرورت مند بھی ہوسکتے ہیں۔ انہیں اس بات کی شدید ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنی زمین کرایہ پر یا بٹائی پردے کراپنا پیٹ پال سکیں ۔ لہٰذا اگر عدم جواز مزارعت کو قانون کا درجہ دیا جائے تو یہ قانون کسی دور میں بھی زمانہ کے ساتھ چل نہیں سکتا اور یہ بات اسلام کے اصولوں کے منافی ہے۔ اس مختصر سے کتابچہ میں فریقین کے دلائل کاکتا ب وسنت کی روشنی میں موازنہ کرکے یہ واضح کیا گیا ہے کہ فاضلہ دولت اگر جائز ہے تو کن شرائط کے تحت جائز ہے او ر مزارعت کن حالات میں جائزہوتی ہے اور کن میں ناجائز؟یعنی مزارعت کے جائز او ر ناجائز ہونے کی کیا کیا مختلف صورتیں ہیں ۔اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ دولت مند یا زمیندار مسلمان یہ معلوم کرسکے گا کہ وہ اسلامی نقطہ نظر سے کس مقام پرکھڑا ہے ؟ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دولت کی محبت اور اس کے شرسے محفوظ رکھے ۔ اوراگر اللہ تعالیٰ ہمیں جائزذرائع سے دولت سے نوازے تو پھر ہم اسے خیر ہی سمجھیں اور اس کا شکریہ بھی ادا کریں ۔ پھر اللہ تعالیٰ ہمیں اس دولت کو خیر ہی کے کاموںمیں خرچ کرنے کی توفیق بھی عطافرمائے تاکہ یہ دولت ہمارے لیے وبالِ جان بننے کی بجائے بلندی درجات کا باعث ہو ۔آمین ثم آمین ۔ عبد الرحمان کیلانی ۔دارالسلام وسن پورہ لاہور۔۱۹۸۸۔۸۔۱۵
x
صفحہعنوان
3پیشِ لفظ
5نماز کی مثال:
6کم استعداد والوں کے لیے مراعات:
6زیادہ استعداد والوں کے لیے ترغیبات :
7ترغیبات کی حد:
9زکوٰۃ کی مثال :
9واجبی صدقات:
10اختیاری صدقات :
10صدقات کا بلند ترین درجہ:
11صدقہ کی آخری حد:
14فاضلہ دولت یا اکتناز کے حق میں دلائل
15۲۔دوسری دلیل: احکام میراث:
15۳۔ارکانِ اسلام کی بجاآوری:
16۵۔دولت مندی بشرطِ تقویٰ:
16تعامل صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم
16۱۔حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ (م۳۱ھ)
17۲۔حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالی عنہ (م۳۶ھ)
18۳۔حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالی عنہ ۔م۳۶ھ:
19۴۔حضرت عثمان بن عفان ۔م۔۳۵ھ
20۱۔آیۂ اکتناز اور اختلاف صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم:
21۲۔قرآن کا اندازِ بیان :
21۳۔انفاق فی سبیل اللہ کے تاکیدی احکام :
21۴۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اللہ تعالیٰ کی ہدایت :
22۵۔ضرورت سے زائد مال:
24اسوۂ حسنہ
28۸۔ امہات المؤمنین کا کردار :
29خلفائے راشدین اور فاضلہ دولت
29۱۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ :
30۲۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
32۴۔ حضرت عمر بن عبد العزیز (101ھ)
33تعامل صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم
33ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ 33ھ:
35نتائج:
37دورنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں معیشت
39آسودگی کا دور
39۱۔ افراط زر:
41۲۔دولت کی نامناسب تقسیم کی وجہ سے طبقاتی تقسیم:
45۴۔ حکومت محتاجوں کی کفالت کیونکر کر سکے گی؟
48جاگیر داری:
49زر خرید زمین:
49جاگیر بطور عطایا:
50جہاں تک مقاصد کا تعلق ہے تو وہ دو ہی ہو سکتے ہیں۔
50بنجر زمین کی آبادکاری:
51آباد کاری کے اصول:
52ناجائز جاگیروں کی واپسی:
52غیر آباد جاگیروں کی واپسی:
53تحدید ملکیت کی شرائط:
54زمین سے استفادہ کی مختلف صورتیں :
56عدم جوازِ مزارعت کی احادیث
59حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مرویات :
61عدم جواز مزارعت کی توجیہات
62توجیہ نمبر ۲ :مزارعت میں جھگڑا:
63تطبیقات :حضرت عبداللہ بن عبا س رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تطبیق:
65مزارعت کے قائلین اور منکرین کے دلائل کا موازنہ
67تطبیق کی نئی صورتیں:
69ایک اہم سوال؟
Flag Counter