Maktaba Wahhabi

206 - 244
(اگر کوئی آدمی بھی ہمیشہ دنیا میں زندہ رہتا تو بلا شک آدمیوں کا امام زندہ رہتا۔ وہ نہ عاجز ہے نہ کمزور ہے۔ ) الحول القلب والاریب ولن یدفع وقت المنیہ الخیل (وہ بڑا عاقل و مدبرو فہیم ہے لیکن موت کے وقت کوئی تدبرکسی کام نہیں آیا۔ ) یزید سے خطاب امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ سن کر آنکھیں کھول دیں اور کہا:”اے فرزند!مجھے جس بات پر اللہ سے سب سے زیادہ خوف ہے، وہ تجھ سے میرا برتاؤ ہے۔ جان پدر!ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ سفرمیں تھا جب آپ ضروریات سے فارغ ہوتے یا وضو کرتے میں دست مبارک پر پانی ڈالتا۔ آپ نے میرا کرتہ دیکھا، وہ مونڈھے سے پھٹ گیا تھا۔ فرمایا”معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تجھے کرتہ پہنا دوں ؟‘‘ میں نے عرض کیا:”میں آپ پر قربان!ضرور ضرور!‘‘چنانچہ آپ نے کرتہ عنایت کیا مگر میں ایک مرتبہ سے زیادہ نہیں پہنا، وہ میرے پاس اب تک موجود ہے۔ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بال ترشوائے۔ میں نے تھوڑے سے بال اور کترے ہوئے ناخن اٹھا لئے تھے، وہ بھی آج تک میرے پاس شیشی میں رکھے ہوئے ہیں، دیکھو جب میں مر جاؤں تو غسل کے بعد یہ بال اور ناخن میری آنکھوں کے حلقوں اور نتھنوں میں رکھ دینا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا کرتہ بچھا
Flag Counter