سواکسی سے امید نہیں کی، تیرے سواکسی پربھروسہ نہیں کیا۔ [1] بیٹیوں سے خطاب تیمار داری کو ان کی دو لڑکیاں کرتی تھیں۔ ایک مرتبہ انہیں بغور دیکھ کر کہا:”تم ایک ڈانواں ڈول وجود کو کروٹیں بدلوا رہی ہو۔ اس نے دنیا کے بھرکے خزانے جمع کر لئے لیکن وہ دوزخ میں نہ ڈالا جائے۔ پھر یہ شعر پڑھا۔ لقدسعیت لکم من سعی ذی نصب وقدکفیتکم التطواف والرحلا [2] (میں نے تمہارے لئے سخت محنت سے کوشش کی اور در بدر ٹھوکریں کھانے سے بے پروا کر دیا۔ ) اپنی فیاضی کی یاد وفات سے پہلے اشب بن رمیلہ کے یہ شعر پڑھے جواس نے قباح کی مدح میں کہے تھے۔ اذا مات الجدور انقطع الندي من الناس الا من قليل مصرد (تیری موت کے ساتھ سخاوت اور فیاضی بھی مر جائے گی) اذامات الجودوانقطع الندی من الدین والدنیابخلف مجدد |